پرہیز علاج سے بہتر ہے حصہ دوئم

Posted on at




اپنے جسم اور ماحول کو صاف رکھیں:
صحت مند رہنے کے لیئے ضروری ہے کہ  اپنے جسم اور ماحول کو صاف رکھا جائے۔   اگر ہم اپنے جسم اور اردگرد کے ماحول کو صاف نہیں رکھیں گے تو بیماریاں آسانی سے ھم پر حملہ آور ہو سکتی ہیں، ہمیں چایئے کہ روزانہ غسل کریں، دن میں دو بار دانت صاف کریں، صاف ستھرا لباس پہنیں، اپنے گھر کو صاف رکھیں اور کوڑا کرکٹ ادھر ادھر نہ پھینکیں، کھانے کے برتنوں کو صاف رکھیں، نہ صرف گھر اپنے مدرسہ کو بھی صاف رکھیں۔ اس طرح ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔




موسم کے لحاظ سے اپنا پہناوا رکھیں:
سردیوں میں بیمار ہونے سے بچنے کے لیئے ضروری ہے کہ گرم لباس پہنا جائے تا کہ ٹھنڈ نہ لگے اور گرمیوں میں ضروری ہے کہ ہلکے لباس پہنے جائیں۔ جب بھی موسم بدلے تو صندوق میں سے کپڑے نکالے جائیں تو انھیں دھوپ میں ضرور پھیلایا جائے تا کہ ان میں پرورش پانے والے جراثیم مر جائیں۔



فاسٹ فوڈز سے اجتناب کریں:
ہمیں فاسٹ فوڈ سے پرہیز کرنی چاہیے کیونکہ فاسٹ فوڈز میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جو خون کی رگوں میں جم جاتا ہے جس کی وجہ سے دل کی طرف خون کا بہائو غیر مناسب ہو جاتا ہے، جو کہ دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے، یہ موٹاپا اور بلند فشارِ خون کا باعث بھی بن سکتا ہے،  فاسٹ فوڈ کی مثال برگر وغیرہ ہے۔



زیادہ کیلوری والی خوراک سے پرہیز کریں:
زیادہ کیلوری والی خوراک سے پرہیز کریں کیونکہ یہ انسان کو موٹاپے کی طرف لے جا سکتی ہے، اور انسان کو اوبیس بنا سکتی ہے۔ لیکن خوراک میں کیلوری کی کچھ مقدار ضرور ہونی چاہیے۔



زیادہ چکنائی والے کھانوں سے اجتناب کریں:
ہمیں اپنی خوراک میں زیادہ چکنائی سے پرہیز کرنی چاہیے تا کہ ہم خود کو دل اور خون کی شریانوں کی بیماریوں سے بچا سکیں۔ یہ خون کی شریانوں کو بند کر کے ہارٹ اٹیک کا باعث بھی بن سسکتی ہے۔ یہ دماغ کو خون پہنچانے والی بڑی شریان کو بند کر کے فالج کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ یہ رگوں کے سکڑنے کا باعث بن سکتی ہے۔ اور بلند فشار خون کا باعث بھی بنتی ہے۔ اس لیئے چکنائی سے پرہیز کرنی چاہیے۔



ریشہ دار (فائیبرز) خوراک کا زیادہ استعمال کریں:
ہمیںریشہ دار غذا کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ بہت مفید ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں۔
قبض اور ھیمورائیڈز کو ختم کرتی ہے۔
وزن کو متوازن رکھتی ہے۔
کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
فائیبرز سبزیوں، پھلوں، اناج، بیجوں اور دالوں میں پائے جاتے ہیں۔



روزانہ ورزش کی عادت اپنائیں:
جسمانی مشق صحت کے لیئے بہت ضروری ہے، یہ صحت سے بھر پور وزن کو برقرار رکھتی ہے اور زہنی دبائو کو کم کرتی ھے۔ ورزش کا اہم کردار دل کو صحت مند رکھنے اور چربی کو قابو میں رکھنے اور فشارِ خون کو متوازن رکھنا ہے۔



سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں:
ہمیں سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنی چاہیے کیونکہ سگریٹ نوشی مختلف قسم کے سرطان مثلاً منہ، گلا، پھیپھڑے وغیرہ کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ ھارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔



شراب نوشی سے اجتناب کریں:
شراب نوشی سے اجتناب کیا جائے کیونکہ یہ جگر کی بیماریوں جیسے جگر کی سوزش وغیرہ کا باعث بن سکتی ہے۔ شراب نوشی سے متعلق جگر کی بیماریاں انسان کو موت کی طرف لے جا سکتی ہیں۔ یہ دماغ کے مختلف حصوں کو متاثر کر سکتی ہے، جن کا تعلق یاداشت، حرکت، بول چال اور سوچنے سے ہے۔



صبح جلدی اٹھنے اور رات کو جلدی سونے کو اپنا معمول بنائیں:
ہمیں رات کو بستر پر جلدی جانا چاہیے تا کہ ہم آٹھ گھنٹوں کی بھر پور نیند لے سکیں، تا کہ ہمارا جسم دن بھر کی تھکاوٹ کے بعد پر سکون ہو سکے۔ اور صبح سویرے اٹھنا چاہیے تاکہ صبح کی تازہ ہوا میں ہم سانس لے سکیں، اور صبح کی سیر کر کے خود کو تروتازہ کر سکیں۔



کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں:


ہمیں بہت سی موذی بیماریوں سے بچنے کے لیئے کھانے پینے کی اشیاء کو صحیح طرح سے ڈھانپ کر رکھنا چاہیے، کیونکہ کھلی خوراک پر جراثیم پرورش پاتے ہیں، جو کہ اس خوراک کے زریعے ہماری جسم میں جا کر بہت سی موذی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔  

  



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160