آپ بھی لکھ سکتے ہیں

Posted on at


ہم سے بہت سارے لوگ ہیں جن کے ذہن میں تخلیقی قوتیں سرگرم رہتی ہیں۔ ان کے دماغ میں نت نئے خیالات آتے ہیں، وہ معاشرے میں ہونے والی کئی برائیوں کے خاتمے کے لیے نئی اور اچھی تجاویز دے سکتے ہیں، کسی خاص شعبے کو ترقی دینے کے بارے میں بھی ان کے پاس کئی آئیڈیاز ہوتے ہیں۔ الغرض بےشمار شعبہ جات میں ایسے لوگ موجود ہیں جو بہت کچھ جانتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اپنے شعور کو دوسروں تک منتقل کریں، اپنے علم سے دوسروں کو فیضیاب کریں، وہ علم یا ہنر کے خزانے پر سانپ بن کر بیٹھنے والوں کے خلاف ہوتے ہیں، ایسے کوئی لوگ ہیں جو اچھی کہانی لکھ سکتے ہیں۔ کسی واقعے کو انتہائی دلچسپ انداز میں بنا کر پیش کر سکتے ہیں۔ ان کے پاس زندگی کے بے شمار تجربات ہوتے ہیں جن سے لوگ بہت کچھ سیکھتے ہیں اور ان کی رہنمائی ہو سکتی ہے۔


 


 ہو سکتا ہے کہ آپ بھی ایسے لوگوں کو جانتے ہوں۔ ایسے لوگ آپ کے اردگرد بھی موجود ہوں اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہو۔ اچھوتے اور نئے خیالات آپ کی اپنی ذات تک محدود ہوں۔ لیکن کیا وجہ ہے کہ آپ چاہتے ہوئے بھی اپنے افکار کو دوسروں تک نہیں پہنچا پا رہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ یقیناً اس کی وجہ یہی ہو سکتی ہے کہ آپ کو لکھنے کے ہنر سے آگہی نہیں۔ آپ کے رسائل و جرائد کی دنیا سے آشنائی نہیں ہے اور بھی کئی عوامل ہو سکتے ہیں۔ آپ یقین کریں کہ آپ لکھ سکتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان کئی افراد سے اچھا لکھ سکتے ہوں جن کے روزانہ کالم چھپتے ہیں۔


 


اگر آپ واقعی چاہتے ہیں کہ آپ کے خیالات سے دوسرے مستفید ہوں۔ آپ واقعی جانتے ہیں کہ آپ کے ذہن میں ایسی اسٹوری ہے جو کسی رسالے میں جگہ پا سکتی ہے اور آپ کافی عرصے سے اسے لکھنے کے بارے میں محض سوچ رہے ہیں تو اگر آپ سوچتے ہی رہے تو وقت گزر جائے گا۔ آپ سوچتے ہی رہیں گے۔ آپ کو اپنی سوچ کے ساتھ متحرک ہونا پڑے گا۔ خالی سوچنے سے کام نہیں چلتا۔ لکھنے کے لیے سوچ یقیناً بہت اہم ہے لیکن جب تک آپ کی یہ سوچ ایک کاغذ پر الفاظ کی شکل میں نہیں اترتی اس وقت تک آپ کی اس سوچ کی اہمیت نہیں ہے۔ خواہ وہ دنیا کو بدل دینے ہی کی کیوں نہ صلاحیت رکھتی ہو۔ 




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160