ریفریجریٹر کو صاف ستھری حالت میں رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے !حصہ سوئم

Posted on at


ٹمپریچر کے  لحاظ سے احساس اشیاء مثلا انڈوں اور مکھن کو دروازے میں موجود شیلف میں اسٹور نہ کریں کیونکہ زیادہ تر ریفریجریٹر  اس طرح ڈیزائن کئے جاتے ہیں کہ دروازوں کی جانب درجہ حرارت گھٹتا یا بڑھتا رہتا ہے  لہذا ایسی اشیاء کو  نچلے شیلف میں منتقل کر دیں جہاں زیادہ ٹھنڈک انہیں  تا دیر تازہ کھے گی اور  خراب ہونے کا امکان کم سے کم ہو جائے گا ۔ ہمیشہ کرسپر  یعنی چنٹوں والی درازیں استعمال کریں جن میں نمی کے تناسب کو بہتر رکھنے کی اہلیت ہوتی ہے اور سبزیاں تازہ رکھنے کے لئے ان کی اہمیت مسلمہ ہے ۔

 

اگر فریج میں لنچ ٹائم کے لئے فوری استعمال کی چیزیں مثلا پنیر ، سلاد اور کیچپ  وغیرہ رکھنے کا علیحدہ  خانہ نہیں ہے تو کسی خاص جگہ  پر ان  اشیاء کو یکجا کر کے رکھیں تاکہ  لیچ کی تیاری آسانی سے ہو سکے ، کھانے پینے کی فوری دستیاب چیزیں بھی منظم اندازسے رکھیں اور وقتا فوقتا جائزہ لیتی رہیں کہ وہ آوٹ آف ڈیٹ تو نہیں رہی ہیں ، اگر کچھ چیزیں اپنا وقت گزارتی محسوس ہوں اور ان کی مقدار یا تعداد بھی کم ہو تو انہیں فوری ختم کرنے کی کوشش کریں یا اس طرح سامنے کی جانب رکھیں کہ استعمال کرنے کی غرض سے وہ یاد رہیں ۔

لمبے سائز کی بوتلوں اور جارز کے لئے دروازے میں یا ایسی جگہوں پر گنجائش نکالیں جہاں انہیں سیدھی حالت میں بہ آسانی رکھا جا سکے اور زیادہ جگہ بھی نہ گھرے ، لمبی بوتلوں کی پچھلی جانب اور چھوٹی بوتلوں کو آگے رکھیں تاکہ ڈھونڈنے اور تلاش کرنے میں وقت نہ ہو اور وہ آسانی سے مل جائیں ۔ صحت مندانہ اسنیکں کو وافر مقدار میں جمع رکھیں جہاں تک آسانی سے رسائی ممکن ہو جبکہ پانی کی بوتلوں کو سیدھی حالت میں رکھا جائے تو بہتر ہے کیونکہ عام طور پر پانی کی بوتلوں کو دراز حالت میں رکھنے پر اگر ڈھکن صحیح طرح سے بند ہو تو فریج میں پانی بھر سکتا ہے ۔

 

فریج کی ٹمپریچر کنٹرول کرنے والی ناب کو نئے سرے سے سیٹ کریں اور دروازہ بند کر دیں ، باہر کی جانب سے بھی اسفنج کی مدد سے صفائی کرنے کے بعد خشک کر کے ایک مرتیہ پھر دروازہ کھولیں اور اس صفائی کے انعام کے طور پر اپنے لئے ایک کولڈڈرنک اور اسنیک کا انتخاب کریں اور اس  کام پر خوش ہوں جو کہ آپ انجام دے چکی ہیں  فریج کو بالکل ٹھیک اور موزوں حالت میں رکھنے کے لئے ظاہر ہے کہ ہر ہفتے یا دس دن کے عرصے میں صفائی کا یہ عمل انتہائی ضروری ہے لیکن فی الوقت تو آپ آرام دہ صوفہ پر ٹیک لگا کر ایک  لمبی اطمینان کی سانس لے سکتی ہیں کیونکہ گھریلو کاموں کا سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوتا ، کل ایک نیا سورج ابھرے گا اور کچھ نئے کام انجام دینا ہوں گے ، تاہم اس وقت اپنے بہترین کام پر آپ خود کو سراہ سکتی ہیں ۔  

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160