!...انٹرنیٹ

Posted on at


!...انٹر نیٹ

 


آج میں بات کرنگی انٹرنیٹ کے بارے میں جیسے کہ سب ہی جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ نے زندگی کو بہت زیادہ آسان بنا دیا ہے اور اس کے بہت زیادہ اور حیران کن فائدے بھی ہیں ایک وقت تھا جب ہم اپنے پیاروں اپنے رشتے داروں سے صرف فون کے ہی مدد سے بات کر سکتے تھے وہ لوگ جو باہر  کے ممالک کے  میں   رہائش پذیر ہیں صرف ان لوگوں کی آواز ہی سننے کو ملتی تھی مگر اب تو انٹرنیٹ کی سہولت سے ہم نا صرف اپنے پیاروں کی آواز سن سکتے ہیں بلکے ان کے چہرے بھی دیکھ سکتے ہیں مثلا ہم سکائپ سے جب  بات کرتے ہیں تو ہمیں یہ تک بھی احساس نہیں ہوتا ہے کہ وہ اور ہم کتنے فاصلے  پر ہیں بلکل ایسا لگتا ہے کہ ہمارے پیارے بلکل ہمارے سامنے ہی بتھے ہوئے ہیں اور یہ فا صلے صرف اور صرف آج انٹرنیٹ کی ہی وجہ سے سمٹ گئے ہیں 

 

 

 


انٹرنیٹ اس دور کی سب سے زیادہ حیرت انگیز اور مفید ایجاد ہے جس نے ہمیں بہت سے سہولیات سے متعارف کروایا ہے اور زندگی کے ہر شعبے کو بھی بہت زیادہ آسان بنا دیا ہے اور اس سہولت سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق  رکھنے والے لوگ بھی  فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس سے ہم بہت سے فائدے حاصل کرتے ہیں بہت سی صورتوں میں مثلا اسے معلوماتی طور استعمال کیا جاتا ہے یا پھر کاروباری ترقی  کے لئے  بھی استعمال کیا جاتا ہے یا پھر اس کو تفریح کا بھی ذریعہ سمجا جاتا ہے اس کے علاوہ پاکستان میں تعلیمی اعتبار سے بھی انٹرنیٹ کا اچھے سے استعمال کیا جا سکتا ہے پاکستان میں ہر جگہ پر بہت سی تعداد میں انٹرنیٹ نصب کے گئے ہیں جو کہ مختلف قسم کی معلومات کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں اور اگر یہی انٹرنیٹ ترقی یافتہ ممالک سے منسلک کر دیے جایئں تو تو ہمارے ملک پاکستان میں بھی تعلیم کا معیار بہت بہتر ہو سکتا ہے اس کے علاوہ بہت سی ایسے کتابیں ہوتی ہیں کہ جو کہ بازاروں میں ملنا بہت مشکل ہو جاتی ہیں اور طلبہ کے لئے بہت پریشانی بنتی ہے اور کچھ کتابیں تو اتنی مہنگی ہوتی ہیں کہ انکو خریدنا ہر بچے کے بس میں نی ہوتا ہے اور اگر اگر کالج یا یونیورسٹی لائبریری  میں ایسی کتابیں آ بھی جایئں تو انکی تعداد بھی بہت کم ہوتی ہے اسی لئے پاکستان کے بارے میں مکمل معلومات کو انٹرنیٹ پر لانا چاہئے تاکہ آسانی پیدا ہو سکے 

 

 

 

 


انٹرنیٹ کے جہاں بہت فائدے ہیں وہاں اس کے ساتھ ساتھ نقصان بھی بہت زیادہ ہیں اس کے اچھے استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے برے استعمال  بھی ہیں خیر یہ تو استعمال کرنے والے پر ہوتا ہے کہ وہ چیز کو کیسے استعمال کرے انٹرنیٹ  کی مدد سے ہم جو اپنے خفیہ دستاویزات اور جو بھی اہم انفارمیشن دنیا میں کہیں بھی ٹرانسفر کرتے ہیں اب اسکو بھی چوری کرنا مشکل نہیں ہے اس کے علاوہ جو نئی نسل ہے وہ اسکا اپنی تعلیم کے علاوہ اور بھی بہت غلط استعمال کر رہی ہے جو کہ انکے آنے والے وقت کے لئے بھی بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے بہت سے بچے بچیاں انٹرنیٹ پر موجود غلط مواد کو بھی دیکھتے ہیں اور پھر اسی وجہ سے معاشرے کے حالات دن با دن بگڑ رہے ہیں اور فائدے کی بجاۓ نقصان بھی بہت زیادہ اٹھانا پر رہا ہے 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160