خبردار پاکستان - انگلیریا فوولری پھیل رہا ہے' پس خبردار رہیے

Posted on at

This post is also available in:

حال ہی میں پاکستان، بالخصوص کراچی میں انگلیریا فوولری کی وبا پھیل رہی ہے، جو کہ ایک امیبا ہے جو تازہ اور گرم پانی میں پایا جاتا ہے اور زمین پر بھی. اگرچہ کراچی میں ساحل سمندر بھی ہے اور لوگ اس میں تیرنے جاتے ہیں مگر میڈیکل سائنس کے مطابق یہ نمکین پانی میں نہیں پایا جاتا

جیسا کہ خبروں میں آیا ہے کہ یہ "دماغ کو کھا جاتا ہے"، تو بنیادی طور پر آسان لفظوں میں کہا جا سکتا ہے کہ یہ دماغ کے خلیوں پر اثر انداز ہوتا ہے. یہ بیماری ان لوگوں کو لگ سکتی ہے جو ناک کے ذریعے پانی اندر لے جائیں اور اگر اس میں امیبا ہو تو اس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے اسی لیے جب بھی نہائیں یا ناک میں پانی ڈالیں تو احتیاط لازم ہے.

پانی پینے سے یہ مرض لاحق نہیں ہوتا کیونکہ یہ صرف امیبا سے پھیلتا ہے جو اگر پانی میں موجود ہو اور ناک میں چلا جائے تو یہ دماغ کھا جاتا ہے اسی لیے خود کو محفوظ رکھیں اور کچھ اقدامات کریں اور اور اس بات کا لحاظ رکھیں کہ:

  •  پانی ابال پر ٹھنڈا کیا جائے - پانی کم از کم ١ منٹ تک لازمی ابالیں، ,
  •  پانی کو فلٹر کریں،
  •  اگر صاحب استطاعت ہیں تو کشیدہ اور جراثیم سے پاک پانی خریدیں،
  •  جراثیم کو مارنے کی دوائی استعمال کریں، اور یہ مشوره ہے کہ پانی میں کلورین بلیچ یا گولیاں پانی میں ملائیں.

جہاں تک علامات کی بات ہے تو وہ مندرجہ ذیل ہیں:

  • سر درد، بخار، متلی، اور قے
  • اگر اوپر کی علامات باقی رہیں تو مزید علامات میں گردن کا اکڑ جانا، الجھن، طبیعت میں لا پرواہی، توازن کا بگڑنا، فریب نظر اور دورے پڑنا،
  • اور جب یہ علامات شروع ہو جائیں تو الله نہ کرے ایک ہفتے کے اندر ہی موت واقع ہو سکتی ہے.

تصویر کے لیے تعاون www.cdc.gov- امیبا دماغی خلیوں پر اثر کرتے ہوئے
 

یہ متعدی بیماری نہیں ہے مگر ہمیشہ احتیاط کرنی چاہیے. اصل بات یہ ہے کہ ہوشیار رہا جائے اور خاص طور پر کم سے کم نہانا چاہیے جب تک حکومت اس مرض کا سد باب نہیں کر دیتی. مندرجہ بالا علامات کے ظاہر ہونے کی صورت میں جلد سے جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں.



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160