ساون کا موسم اور گرمی دانے

Posted on at


 


ساون کا موسم جب بھی آتا ہے تو اپنے ساتھ بہت سی بیماریاں بھی لاتا ہے ساون کے موسم میں بھڑاس ہوتی ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ پسینہ بھی آتا ہے اور اسی سے جس پر گرمی دانے بھی نکل آتے ہیں اور تمام جس کے ساتھ ساتھ چہرے کو بھی بےرونق بنا دیتے ہیں ساون کا موسم ایسا موسم ہوتا ہے کہ جس میں اگر بارش ایک ٹائم پر ہو جائے جیسا کہ آج کا تین بجے ہوتی ہے تو ہر روز اسی ٹائم ساون کے موسم میں بارش ہوگی اور یہ اللہ کی بہت بڑی قدرت ہے 


 



ساون کے موسم بارش بہت ہی تیز برستی ہے اور آسمان پر بادل بھی ہر سو چمکتے رہتے ہیں اور کبھی کبار بہت زیادہ طوفان بھی ہوتا ہے اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آتا رہتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کہیں پر برف پڑھ رہی ہے اور یہ ہوائیں ووہی سے آ رہی ہیں اور اگر ہوا نہ ہو اور بارش ہو کا ختم ہو جائے تو بھڑاس کی وجہ سے گرمی بہت ہی زیادہ ہو جاتی ہے 



ساون کے موسم میں مشروبات کا استمعال زیادہ کرنا ضروری ہے کیوں کہ کچھ لوگوں کا بلڈ پریشر ساون کے موسم میں بہت ہی کم ہو جاتا ہے اور انھیں چکر بھی اتے رہتے ہیں ساون کے موسم میں اگرچہ بھڑاس ہوتی ہے اسی وجہ سے پسینہ بہت زیادہ جسم سے خارج ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے اس لئے اس موسم میں بہت زیادہ پانی پیا جائے اور اگر ہو سکے تو پانی میں نمک بھی ڈال دیا کریں اس سے جسم میں نمکیات کی کمی پوری ہوتی رہے گی 



ساون کا موسم جب بھی آتا ہے اس میں ہر چیز ضرور باہر نکلتی ہے کیوں کہ اس موسم میں بارش ہونے کی وجہ سے زمین میں تپش ہوتی ہے جس کی وجہ سے زمین میں موجود کیڑے مکوڑے اور بہت سی چیزیں نکلتی ہیں جو کہ بہت زہریلی بھی ہوتی ہیں ان سے احتیاط ضرور کیا جائے اور کسی بھی ایسی جگہ نہ بیٹھا جائے جہاں سے ان چیزوں کا گزر ہوتا ہو خاص کر زمین پر رات کے وقت بلکل بھی نہ بیٹھیں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو بھی خود صاف بنانے کی کوشش کریں تا کہ ان زہریلی چیزوں سے بچا جا سکے اور اگر آپ کو کوئی ایسی چیز کاٹ بھی لیتی ہے تو فورن اس پر نمک اور لیموں کا رس لگا لیں اور اس کے بعد کوئی زہر مار کا ٹیکہ لگوا لیں 



ساون کے گرمی دانوں کا علاج 


ساون کے موسم میں جسم کے تمام حصوں پر چھوٹے ،چھوٹے دانے نظر آتے ہیں اور یہ بہت ہی زیادہ تکلیف دے بھی ہوتے ہیں ان کو ختم کرنے کے لئے پھٹکری اور نیم کے پتے ساتھ میں لیموں کا رس اور نمک یہ چار چیزیں ضرور شامل کر لیں اور تھوڑی دیر کے بعد اس پانی سے نہا لیں جسم پر موجود گرمی دانے بلکل ختم ہو جائے تین دن تک یہ عمل ضرور کریں اور کھانے میں بھی احتیاط کریں میھٹی چیز کا زیادہ استمعال نہ کریں اور ام وغیرہ اور دوسری گرم چیزوں سے بھی ضرور پرہیز کریں اور کچھ دنوں میں ہی آپ کے تمام جسم اور چہرے پر سے گرمی دانے بلکل ختم ہو جائیں گے  



 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160