میڈیکل سائنس کی رو سے روزے کے فائدے

Posted on at


آج سے کچھ عرصہ پہلے تک یہی بات عام تھی کے روزہ رکھنے کا طبی لحاظ سے فائدہ یہی ہے کہ اس سے انسانی نظام ہضم کو کچھ دیر کے لئے آرام کرنے کا موقع مل جاتا ہے کیوں کہ انسانی نظام ہضم بھی ایک طرح کی مشین کا کام سر انجام دیتا ہے اور اگر یہ مشین مسلسل کام ہی کرتی رہے تو اس میں مختلف طرح کی خرابیاں پیدا ہونے کا اندیشہ موجود رہتا ہے اس لئے اگر سال میں ایک بار کچھ دنوں کے لئے اس کو آرام کرنے کا موقع مل جائے تو ان خرابیوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اور اس سے انسانی جسم بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے . مگر جدید دور میں میڈیکل سائنس کی تحقیق سے یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ روزہ تو ایک حیران کن معجزہ ہے جو انسانی جسم کے لئے بہت زیادہ مفید ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ چیز آج سے چودہ سو سال پہلے سے موجود ہے جب میڈیکل سائنس کے نام سے بھی کوئی واقف نہیں تھا . روزہ ایک ایسی عالمگیر آفاقی حقیقت ہے جو قرآن مجید میں بیان کی گئی ہے . قرآن میں ارشاد ہوتا ہے کہ " اے ایمان والو تم پر روزے فرض کئے گئے جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر کئے گئے تھے تا کہ تم تقویٰ حاصل کرو اور تمہارے لئے یہی بہتر ہے کہ روزے رکھو " یہ آیات سورہ البقرہ سے لی گئی ہیں اور ان میں بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے خاص طور پر آخری حصے میں بتایا گیا ہے کہ روزہ بے حد فائدہ مند چیز ہے اور اس کے بہت سے فائدے ہیں جو کہ میڈیکل سائنس کی رو سے بھی ثابت ہیں . ان میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں



روزے کا انسانی نظام ہضم پر گہرا اثر ہوتا ہے . انسانی ہضم کا نظام خاصا پیچیدہ ہے اور بہت سے اعضا پر مشتمل ہے جن میں گلا ، زبان ، معدہ اور وہ نالی جو خوراک کو معدہ تک لیکر جاتی ہے اور آنتیں اور جگر وغیرہ شامل ہیں . یہ پورا نظام ایک دوسرے سے پیوست ہے اور خود کارانہ طور پر عمل کرتا ہے جب بھی ہم کوئی خوراک کھاتے ہیں تو یہ پورا نظام خود ہی حرکت میں آ جاتا ہے اور اپنا کام سر انجام دینے لگتا ہے . اس طرح اس نظام کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور مسلسل مشقت سے یہ تمام اعضا تھک جاتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی پہلے جیسی نہیں رہتی . اس لئے روزہ فائدہ مند ہے کیوں کہ اس ایک ماہ کے دوران ان اعضا کو کم کام کرنا پڑتا ہے اور اس طرح سے ان کو آرام کرنے کا موقع مل جاتا ہے . روزے سے جگر کو بہت زیادہ فائدہ پہنچتا ہے کیوں کہ انسانی جگر ہر وقت مصروف عمل رہتا ہے چاہے آپ نے ایک چمچ بھر چیز ہی کیوں نہ کھائی ہو . اس طرح روزے کی وجہ سے جگر کو ١٠ سے ١٢ گھنٹے کا آرام مل جاتا ہے جو انسانی صحت کے لئے نعمت سے کم نہیں



اسی طرح انسانی معدے پر روزے کے بہت مفید اثرات ہوتے ہیں . جب میں ہم کچھ کھاتے ہیں تو معدہ اس غذا کو ہضم کرنے کرنے کے لئے فوری طور پر رطوبتیں پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے اور جب روزے کی وجہ سے ان رطوبتوں کے پیدا ہونے کے عمل میں بھی توازن پیدا ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ معدے میں تیزابیت پیدا ہونے کی مقدار بھی کم ہو جاتی ہے چونکہ اس عمل سے تیزابیت اور رطوبت پیدا کرنے والے خلیوں کو آرام ملتا ہے اس طرح معدے کا عمل زیادہ بہتر ہو جاتا ہے اور شام کو روزہ افطار کرنے کے بعد معدہ اپنا عمل زیادہ اچھی طرح انجام دیتا ہے . روزہ رکھنے سے نظام ہضم کے اہم جزو آنتوں کو بھی خاصی دیر آرام کرنے کا موقع مل جاتا ہے کیوں ان میں ١٠ سے لاکر ١٢ گھنٹے تک کوئی غذا داخل نہیں ہوتی اس طرح آنتوں کو بھی سکون ملتا ہے . روزے کی وجہ سے انسانی جسم ان بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے جو نظام ہضم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں



*********************************************************************************************************


Click Here to Read More of My Blogs


Written By.


Hammad Ch. 



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160