بچپن کے دن

Posted on at


 

 


بچپن کے دن بہت اچھے تھے آج بیٹھے بیٹھے اچانک مجھے بچپن یاد آ گیا بچپن کے دن سب بچوں کے لئے بہت اچھے ہوتے ہیں -

بچپن کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے- چھوٹی چھوٹی باتوں پر رونا- امی ابو کو تنگ کرنا- گڑیا کے ساتھ کھیلنا - روز نئی نئی گڑیا لینے کی فرمائش کرنا- ان کی شادیاں کروانا- اپنی گڑیا کے لئے نۓ نۓ کپڑے بنانا- اپنی گڑیا کے لئے پیارا سا دولہا لانا اور جب وہ ٹوٹ جائے تو سارا دن بیٹھ کر رونا- اور اگر بہن گڑیا کو ہاتھ لگاۓ تو اس کو مارنا اور امی ابو سے خوب بیستی لینا-

بارش ہونے کی دعا کرنا اور جب بارش ہوتی تو کاغذ کی کشتی بنانا اور اس کے ساتھ کھیلنا - جب بہن بھائی کو باہر سے کوئی مارتا تو ساتھ میں ہمارا بھی رونا - بچپن میں میرے بہت سے دوست تھے- ان کے ساتھ گلیوں میں جانا وہاں کھیلنا کودنا- پڑوسیوں کی گھنٹی بجا کر باگ جانا اور پھر ان کا گھر شکایت لے کر آنا- سب کے ساتھ لڈو کھیلنا اور جب ہارنے پر آؤ تو ساری گیم خراب کر دینا اور جب اگلا بندہ ہار جائے تو اس سے چیزیں منگوانے کی فرمائش کرنا- کرکٹ کھیلنا اور اس کے اپنے ہی رول بنانا اگر پڑوسیوں کے گھر بال جائے گی تو خود لے کر آنا ہو گا اور آؤٹ بھی ہو جانا- اگر اپنی بال پڑوسیوں کے گھر جاتی تو رونے بیٹھ جانا کہ یہ آؤٹ نہیں ہے تم خود لے کر آؤ بال- اور پھر اسی بات پر لڑائی ہو جانا- اگر کپڑے گندے ہوجائیں تو اماں کی ڈانٹ سنانا- ایک کمرے میں چپ کر رونے بیٹھ جانا-- جب کوئی مہمان آۓ تو ان کے سامنے پیسے مانگنے شروع ہو جانا اور ان کے جانے کے بعد امی سے مار کھانا- جیسے ہی گھر سے باہر مہمان نکلتے تو ان کے جانے سے پہلے ہی ساری چیزوں پر ٹوٹ جانا- اگر دوسرے بہن بھی زیادہ چیزیں لے لیتے تو ان کے ساتھ لڑائی کرنے لگ جانا- اور پھر امی سے لمبا سا لیکچر سننا- اسکول جانے سے ڈرنا- اسکول جانے سے پہلے طبیعت خراب کر لینے کا ناٹک کر لینا یا پھر کہی چھپ جانا- نانی اماں سے پریوں کی کہانیاں سننا


کاش میرے بچپن کے دن واپس آ جائے- اور مجھے اپنے بچرے ہوۓ دوستوں سے ملائیں



About the author

hamnakhan

Hamna khan from abbottabad

Subscribe 0
160