سردیوں کے بعد ؟

Posted on at


سردیاں ختم ہو چکی ہیں اور بہار  کی آمدآمد ہے   ، ایسے موسم میں تھوڑے سے کام تو زیادہ ہو جاتے ہیں  لیکن قدرت کت نظام کے مطابق دن بھی لمبے ہو جاتے ہیں اور اسطرح سے خاتون خانہ کو ضروری کاموں کے لئے اضافی وقت بھی مل جاتا ہے ،سردیوں میں نکالے گئے کپڑے ،کمبل ، لحاف اور رضائیاں جن کو  دیکھ کر اور برت کر سردیوں میں بہت زیادہ لطف اٹھا یا تھا لیکن چونکہ  اب ان کی ضرورت نہیں رہی تو یقینا ان کی طرف دیکھنے کا بھی دل نہیں چاہ رہا ہو گا ، لیکن یہ یاد رکھیں  کہ اگلے سال پھر سے سردیاں آئیں گی اور ان چیزوں کو دوبارہ سے استعمال کرنا ہو گا اس لئے ان کی مناسب دیکھ بھال ضروری ہے ۔    

 

       ٭ سب سے پہلے کمبل، لحاف ، اور رضائیاں کو اچھی طرح جھاڑ کر چار سے چھ گھنٹوں کے لئے دھوپ میں پھیلا دیں پھر ان کے  درمیان میں سفیدے کے خشک پتے ،لونگیں  یا ہرمل کے دانے ڈال کر ان کی تہہ لگائیں ، ان کو رکھنے کے لئے ململ کا کپڑا لے لیں یا اس کام کے لئے  پرانی چادریں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں ، ان تمام چیزوں  کو چادروں میں لپیٹ کر محفوظ جگہ پر رکھ دیں ۔

٭ اونی کپڑوں کو اچھی کوالٹی کے واشنگ پاؤدر اور ٹھنڈے پانی سے دھوئیں  اور آخری مرتبہ جس پانی سے کھنگالیں اس میں ایک بالٹی پانی میں ایک چائے کا چمچ بورک پاؤڈر ڈال کر دس سے پندرہ منٹ بھگو کر رکھیں پھر نکال کر سائے میں پھیلا کر خشک کر لیں ،ان کو  رکھنے  کے لئے بھی وہی طریقہ استعمال کریں جس طرح سے لحاف رکھے تھے ، عام طور پر گھروں میں  گرم کپڑوں  کو صندوک ہا ٹرنک میں رکھا جاتا ہے لہذا اگر ممکن ہو تو ایک آدھ مرتبہ اس صندوق کو بھی دھوپ لگائیں یا پھر اس کو  پہلے خالی کر کے اچھی طرح خشک  کپڑے سے صاف کر لیں  اور لونگیں اور نیم کے خشک پتے ڈال کر خالی کاغذ بچھا دیں اور پھر گرم کپڑے رکھ لیں ۔

 

٭ بدلتے موسم کے ساتھ  الماری کی صفائی  بھی ضروری ہو جاتی ہے  کیونکہ کہ اونی کپڑوں کی جگہ ہلکے پھلکے گرمیوں کے  آ جاتے ہیں ، اس تبدیلی  کے وقت الماریوں کو دھوپ میں رکھنا ممکن نہیں ہو سکتا تاہم الماریوں میں ہرمل کی دھونی سے کر یہ مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے ، اس کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ چولہے پر توا گرم کر کے اس پر ہرمل کے دانے ڈالیں اور جب دھواں نکلنے لگے تو احتیاط سے الماری کے قریب رکھ دیں ، جب اچھی طرح الماری میں دھواں چلا جائے تو کچھ دیر کے لئے الماری کو بند کر دیں تاکہ ہرمل کی خوشبو مکمل طور پر پھیل جائے ، تمام خانوں میں ہرمل کے دانے یا لونگیں چھڑک کر پہلے خاکی کاغذ بچھا لیں پھر کپڑے رکھ دیں ۔ 

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160