(ملک شہباز (میلکم ایکس

Posted on at


ملک شہباز (میلکم ایکس)


میلکم ایکس (ملک ایکس) نے امریکہ میں اشاعت اسلامکے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ختٰی کہ انہوں نے اپنی جان بھی اسی مشن کے لئے قربان کر دی اور امریکہ کے پہلے شہید اسلام قرار پائے۔


 


میلکم ایکس 19 مئی 1925ء کو امریکی ریاست مشی گن میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک سیاہ فام مسیحی پادری کے بیٹے تھے۔ یہ خاندان سفید فام امریکیوں کی نفرت اور غربت کا شکار تھا۔ سفید فاموں نے ان کے والد کو قتل کر دیا اور میلکم ایکس غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر بوٹ پالش کرنے لگے۔


اسی دوران اس معصوم کو کسی جرم کے جھوٹے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ وہاں انہیں ایک تنظیم سے سابقہ پڑا۔ اس تنظیم کا کام قیدیوں کی اصلاح اور انہیں نیشن آف اسلام میں شامل کرنا تھا۔



میلکم ایکس کے لئے اسلام بالکل نیا مزہب تھا۔ جیل میں وہ اسلام کے متعلق معلومات حاصل کرتے رہے۔ وہ اسلامی تعلیمات سے بے پناہ متاثر ہوا اور اسلام قبول کر کے ملک شہباز نام رکھ لیا۔
جیل کی ذندگی نے ان کی کایا ہی پلٹ کر رکھ دی تھی۔ دو کروڑ سیاہ فاموں کی طرح وہ بھی عالیجاہ محمد کے دیوانے ہو چکے تھے اور اسی کو اسلام سمجھ رہے تھے۔
اسی اثنا میں ملک الشہباز کی ملاقات ایک سعودی سفارت کار سے ہوئی جس نے انہیں قرآن حکیم کے انگریزی کا ترجمے کا نسخہ پیش کی۔



الحاج ملک شہباز نے جب "نیشن آف اسلام" کے ان نظریات کو اسلامی عقائد کی کسوٹی پر رکھا تو ان سے تائب ہو کر سچے اسلام کی طرف رجوع کیا۔ عالیجاہ محمد (قادیانوں کے رہنما) کو یہ بات بہت کھٹکنے لگی۔ ملک شہباز کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ نے اسے بوکھلا کر رکھ دیا اور اس کے پیروکار نے 21 فروری 1995ء کو نیو یارک میں ایک تبلیغی اجتماع میں تقریر کے دوران فائرنگ کر کے ملک شہباز کو شہید کر دیا۔



About the author

eshratrat

i really like to write my ideas

Subscribe 0
160