بواسیر کا نباتاتی علاج ۔ حصہ چہارم

Posted on at


اس بلاگ میں میں آپ کو بواسیر کے وہ علاج بتاؤں گا جو سننے میں کم آتے ہیں لیکن یہ علاج بہت مشہور ہیں۔ یہ علاج صدیوں سے چلے آ رہے ہیں۔ یہ انتہائی مختصر اور آسان علاج ہیں۔ اور اگر مریض ان پر صحیح طرح عمل کرنے تو وہ بالکل صحت یاب ہو سکتا ہے۔ یہ تین مشہور علاج درج زیل میں دئیے گئے ہیں۔

رسونت: یہ ایک زرد رنگ لمبی خار دار جھاڑی ہے جس کی شاخیں سفیدی مائل یا خاکستری ہوتی ہیں۔ اس کے تنے اور جڑوں میں زرد رنگ کا جوہر پایا جاتا ہے۔ جو طبی اعتبار سے کیمیائی اجزاء کا خزانہ ہے۔ رسونت مصفی خون کا اخراج روکتی ہے اور مسام کھولتی ہے۔ مرض بواسیر کے علاج کے لئے رسونت کو مکھن میں رگڑ کر کھانے سے خونی بواسیر سے آفاقہ آتا ہے۔

گنڈانا:  یہ ایک کھڑی بوٹی ہے۔ محرک اور مقوی تاثیر رکھتی ہے۔ زہریلے مادوں کے اخراج  اور مختلف بخار دور کرن کے لئے مشہور ہے۔ گنڈانا رطوبوں اور اخراج خون کے لئے مستعمل ہے۔ اس کا جوشاندہ ، خونی بواسیر میں بہت مفید ہے ۔ اس کے پتوں اور پھولوں کے ٹینڈوں کا سفوف بواسیر 6 سے 3 ملی گرام مقدار تک استعمال کرایا جاتا ہے۔

ہرڑ: ہرڑ ایک اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ یہ رطوبتیں خشک کرتی ہے۔ معدے کو تقویت پہنچاتی ہے اور جلاب آور ہے۔ ہرڑ بواسیر کا مشہور علاج ہے۔ کیسٹر آئل میں تازہ ہرڑ کو بھون کر سنہری رنگ آنے پر اس کا سفوف بنا لیا جائے۔ روزانہ رات کو سونے سے پہلے آدھا چمچ سفوف زبان پر رکھ کر چوس لیا جائے۔ ہرڑ کا سفوف کھانے سے بواسیر کے مسے بھی تحلیل ہو جاتے ہیں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160