آئیں ساحل سمند کی سیر کریں۔ حصہ اول

Posted on at


سیر سپاٹوں کی بات ہو اور ساحل سمندر کی بات نہ کی جائے تو کچھ بات نہیں بنتی، بچوں سے پوچھیں وہ فوراً ساحل سمند کی سیر کے لئے تیار ملیں گے، بڑوں کا حال بھی مختلف نہیں ہوتا۔ پاکستان کے شہر کراچی می ساحلی پٹی کی کشش ملک اور بیروں سے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ کراچی کا سب سے مشہور ساحلی کنارہ کلفٹن ہے۔ اس پر بہت رنگینیاں ہوتی ہیں۔

جسے ہر اتوار سیاحوں کی بڑی تعداد تفریح کے لئے استعمال کرتی ہے۔ یہ ساحلی پٹٰ اپنی خاص شہرت کے باعث خاص طور پر کراچی کی پہچان ہے۔ سیاحوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اس شہر کے لئے ابتداء یہیں سے کی جائے۔ اس ساحل کے ساتھ ساتھ رہائشی پتی بھی تعیمر کی جا چکی ہے جس میں بنگلوز، اپارٹمنٹ اور ہوٹلز شامل ہیں۔ جن میں رہ کر لوگ اس حسین ساحل کا نظارہ کرتے ہیں۔

چڑھتے سورج اور ڈھلتی شعاعوں کے نظارے کے لئے یہاں علی الصباح اور سر شام لوگوں کی اچھی خاصی تعداد روز نظر آتی ہے۔ سمندر کی شان اور پانی پر رنگوں کا کھیل دیکھنا ہو تو نماز فجر کے بعد کلفٹن (سی ویو) کی راہ لی جا سکتی ہے۔ اس وقت یہاں کا نظارہ ہی کچھ اور ہوتا ہے ، رش سے بھی بچا جا سکتا ہے سمندر کی موجوں کا تاج اور اڑتے پرندوں کا شور اس سیر کو یاد گار بناے کے لئے کافی ہے۔

نارنجی عکس سے ٹھہرا ہوا پانی بے کیف، سرور میں مست ، دھیمی دھیمی لہریں ، ہلکی سی خنکی اور تازہ ہوا یہ سب آپ کو علی الصبح کلفتن کے چمکتے ساحل پر مل سکتا ہے۔ آج نیند کو پہلے ہی گڈ مارننگ کہہ دیں اور ہمارے ساتھ اس منفرد سیر پر چلیں۔ سب سے مزے کی بات تو یہ ہے کہ اس وقت یہاں سناٹا ہوتا ہے اور بچے بڑے سب انجوائے کر سکتے ہیں۔ بنچیں بھی خالی ملیں گی اور پتھارے والوں کی آوازوں کا سامنا بھی نہیں ہو گا۔

عبداللہ شاہ غاری کے مزار پر فاتحہ خوانیکرنے کے بعد سی ویو کی طرف جانے والے راستے صاف ملیں گے۔ یہاں راستے میں کئی داھبے بھی مل جاتے ہیں جہاں گرما گرم انڈے پراٹھوں کا ناشتہ تیار ملتا ہے اور بالائی والی چائے کا مزہ لیتے ہوئے ساحل کی طرف جاتے ہیں۔ بچوں کو پہلے ہی سمجھا دیں کہ گھوڑے یا اونٹ کی سواری اس وقت نہیں ملے گی بلکہ ساحل پر کرکٹ کھیلنے کا مزہ لیں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160