موسموں کی پہچان موسم تو ہوتے ہیں مہمان

Posted on at


ہمارا دیس پاکستان ،پاکستان اپنے چار موسموں کی وجہ سے بہت مشور ہے قدرت ایسی اللہ کی کہ ہمارے میں ملک میں یہ چار موسم اپنے وقت پر اتے ہیں اور وقت پر ہی جاتے ہیں باقی ممالک میں گرمی یا سردی ہی ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں چار موسم ہیں جو کہ اللہ کی قدرت ہے اور احسان بھی کہ الله نے ہمہیں یہ چار موسم عطا کیے ہیں اور انہی کی بدلوت ہمارا معاشرہ بھی خوشخال ہے اور اسی کی بدلوت لوگوں میں بھائی چارہ اور محبت بھی پائی جاتی ہے اور زندگی بھی -



سردی 


سردیوں کا موسم جب بھی پاکستان میں داخل ہوتا ہے تو اسے لوگوں میں ایک نئی زندگی پیدا ہوتی ہے لوگ طرح طرح کے کھانے اور گھومنے پھرنے کے پروگرام بنانتے رہتے ہیں اور ہر کسی کو مبارک باد بھی دیتے ہیں سردیوں کی آمد پر سردیوں میں ڈرائیور حضرات بہت ہی خوش نظر آتے ہیں کیوں کہ وہ گاڑی چلا کر اپنی مزدوری اچھی کما لیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی بھی سیر ہو جاتی ہے جب کوئی بھی ان کی گاڑی بوکنگ پر لے جاتا ہے تو ساتھ ڈرائیوروں کی بھی سیر ہو جاتی ہے اور سردیوں کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے زیادہ تر لوگ سردیوں میں اچھے اچھے پکوان کھانا اور بنانا پسند کرتے ہیں 



گرمی 


گرمی کا موسم جب بھی آتا ہے تو بہت سے لوگ یہی چرچے کرتے نظر آتے ہیں کہ اس بار لوڈ شیڈنگ زیادہ ہوگی کیا ہوگا گرمی میں اور گرمی کا موسم انے سے پہلے ہی لوگ اپنے لئے بجلی کا بندو بست کرتے  نظر آتے ہیں امیر لوگ تو اپنے لئے بندو بست کر ہی لیتے ہیں لیکن غریب لوگ بندوبست غربت کی وجہ سے نہیں کر سکتے اور غریب لوگ اس موسم میں بہت ہی تنگ نظر اتے ہیں اور کیوں نہ تنگ ہوں کیوں کہ انھیں صبح اپنے بچوں کے لئے روزی جو کمانے جانا ہوتا ہے اور انھیں رات کو سکھ کے ساتھ سونا بھی نصیب نہیں ہوتا ایسے لوگوں کے لئے گرمی کا موسم کسی عذاب سے کم نہیں اور اوپر سے لوڈ شیڈنگ نے تمام کارخانوں میں مزدوری بھی بند کی ہوئی ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ روزی کمانے سے بھی محروم نظر آتے ہیں ہمارے ملک میں صرف گرمیوں میں جو مسلہ ہوتا ہے وہ لوڈ شیڈنگ کا ہے جو کہ غریب عوام کی پریشانی کا سبب بنتا ہے 



خزاں 


خزاں کا موسم الله کی بہت بڑی رحمت ہوتا ہے کیوں کہ اس موسم میں ہر وقت ہوا چلتی رہتی ہے اور گرمی بلکل نہیں ہوتی ہر سو پیلے پیلے پتے نظر آتے ہیں خزاں کے موسم میں ہوا اس لئے چلتی ہے کیوں کہ جو پتے سوکھ رہے ہوتے ہیں انھیں گرانے کے لئے ہوا چلتی رہتی ہے اور یہی ہوا سوکھے ہووے پتوں کو گراتی رہتی ہے اور بہت ہی جلد درخت کے سارے پتے گر جاتے ہیں اور درخت بلکل خالی ہو جاتا ہے 



بہار 


خزاں کے موسم میں جب پتے گرتے ہیں تو اللہ کی قدرت بہار کے موسم میں نظر انے لگتی ہے اور جو پتے گر چکے ہوتے ہیں ان کی جگہ نئے پتے اگتے ہیں اور ہر طرف ہریالی کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں ہر سو بہار کے پھول اور ان کے رنگ دل کو عجیب سی خوشی دیتے ہیں اور ان کی خوشبو ہر طرف پھیلی ہوتی ہے درخت ،پودے اور ہر چیز نئی ،نئی نظر آتی ہے اور یہ موسم سب سے حسین اور بہت صاف ستھرا موسم ہوتا ہے اس موسم میں نہ گرمی نہ سردی بس درمیانہ موسم ہوتا ہے اور اس موسم کی شام بہت ہی خوبصورت ہوتی ہے اس موسم کا ذکر ہر شاعری اور غزل میں بھی کیا گیا ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس موسم جیسا کوئی اور موسم ہو ہی نہیں سکتا 



پاکستان کے چار موسموں کی طرح کسی بھی اور جگہ یہ موسم نہیں ہیں یہ ہمارے لئے اللہ کا سب سے بڑا تحفہ ہیں اور ان کی قدر کرنا ہمارا فرض ہے ان کی قدر کریں اور اللہ کا شکر ادا کریں کہ اللہ نے  ہمارے ملک کو ان موسموں سے نوازا ہے 


 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160