یہ بیماریاں کیا ہیں اور ان سے بچاؤ کی تدابیر

Posted on at


بیماریاں: بلڈ پریشر، دل کا دورہ، کینسر، ذیابیطس، فالج ان سب سے کون واقف نہیں، بیشتر گھروں میں ان کا شکار کوئی نہ کوئی شخص موجود ہے، ان بیماریوں کی شرح اتنی زیادہ ہے کہ یہ ہماری زندگیوں کا ایک حصہ بن گئی ہیں۔ گھر کے بڑوں میں ان بیماریوں کا ہو جانا ایک معمول سمجھا جاتا ہے لیکن اب یہ نوجوانوں کے لیے بھی نئی چیز نہیں ہیں۔ ان سب بیماریوں میں کئی باتیں مشترک ہیں ایک یہ کہ ان کا باعث کوئی جراثیم نہیں کہ جسے مارنے کی دوا کھا لیں اور بیماری سے چھٹکارا ہو جائے اور دوسرے یہ کہ ان سب کا حتمی علاج کوئی نہیں۔ اگر یہ ہو جائیں تو انہیں دواؤں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا اور تیسرے یہ کہ ان سے بچنا ہی سب سے بڑا علاج ہے۔


 


بچاؤ کی تدابیر: جب ہم غیر متعدی بیماریوں کی بات کرتے ہیں تو یہ جان لینا بہت ضروری ہے کہ ان بیماریوں سے بچاؤ اور روک تھام بہت حد تک ممکن ہے۔ طرز زندگی میں کی جانے والی چند سادہ تبدیلیوں سے غیر متعدی امراض کی شرح میں نمایاں طور پر کمی کی جا سکتی ہے جن میں تمباکو نوشی سے پرہیز، صحت مند خوراک کا استعمال، باقاعدہ ورزش، موٹاپے سے بچاؤ، انسانی رویوں میں مثبت تبدیلی اور آگہی شامل ہیں۔ اگر ان تمام باتوں کو ہم ذہن نشن کر لیں تو ہم کبھی بھی ان بیماریوں کے گھیرے میں نہیں آئیں گے اور ان بیماریوں سے محفوظ رہیں گے اور ان بیماریوں سے ہمیں کوئی خطرہ اور ڈر نہیں ہو گا۔ ایک بات اور بیماری ہم  پر حاوی نہیں ہو گی بلکہ ہم بیماری پر حاوی ہوں گے اس کا آسان الفاظ میں مطلب یہ کہ ان بیماریوں سے ہم ہمیشہ کے لیے دور رہیں گے۔ یہ صرف اسی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ اوپر جو بھی بیان کیا گیا ہے اور اگر ہم ان نصیحتوں پر یقین اور عمل کریں مطلب ان تمام چیزوں سے اپنے آپ کو بچائیں مثلاً موٹاپے اور تمباکو نوشی وغیرہ اور ان تمام چیزوں کا خیال رکھیں مثلاً  صحت مند خوراک، باقاعدہ ورزش وغیرہ۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160