(کڑھی پتے کے طبی فوائد (حصہ دوئم

Posted on at


ذیابیطس میں مفید


کڑھی پتہ نہ صرف خون میں شکر کی سطح کم کرتا ہے بلکہ کئی روز تک اسے مناسب حد تک رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ پتے جسم میں انسولین کی سرگرمی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس میں ریشے کی قسم اور مقدار بھی بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں کردار ادا کرتی ہے۔ ذیابیطس کے مریض خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھنے کے لئے اس قدرتی ذریعہ سے بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں۔



وزن گھٹاتا ہے


کڑھی پتے سے ہاضمہ درست ہوتا ہےاور جسم میں چربی کے انجذاب کا طریقہ کار تبدیل ہوجاتا ہے۔ جس سے جسم کا وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ چونکہ وزن کا بڑھنا ذیابیطس کا اہم سبب ہوتا ہے، اس لئے کڑھی پتہ اس مرض کی بنیاد کو ٹھیک کرنے میں کردارادا کرتا ہے۔



کولیسٹرول کم کرتا ہے


متعدد ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ کڑھی پتے (نباتاتی نام میری اے کوعنجی) میں خون میں شامل کولیسٹرول کی مقدار گھٹانے کی خوبی بھی پائی جاتی ہے۔ ان پتوں میں چونکہ اینٹی آکسیڈنس بھرے ہوتے ہیں، اس لئے یہ کولیسٹرول کی آکسیڈیشن کو روکتے ہیں۔ اس طرح خراب ( ایل ڈی ایل ) کولیسٹرول نہیں بن پاتا اور اچھے کولیسٹرول ( ایچ ڈی ایل ) کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ ایسی صورت میں جسم امراض قلب اور شریانوں کی سختی جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔



بالوں کی سفیدی کو روکتا ہے




About the author

160