سمجھداری گھروں کو میدان جنگ بننے سے روک سکتی ہے ! حصہ الف

Posted on at


بےجاالزمات اور بدزبانی اب ایک پرانی بات ہو چکی ہے جس میں ساس  اور بہو مصروف کار نظر آتی ہیں لیکن حقیقت کی نگاہ  سے دیکھا  جائے  تو اس کا کوئی  فائدہ ، مقصد یا عام زندگی میں کردار نہیں ، سوائے اس کے کہ گھروں کا ماحول مکدر ہوتا ہے ، حیران کن امر یہ ہے کہ تمام تر مسلسل مشق کے خاتمے پر فریقین خود ایک دوسرے کی باتوں پر ہنس رہے ہوتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سسرالی اور بہو حالات کی بہتری میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں  اور ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کریں اور وہ ایسا کریں گے تو گھر کے ہر فرد کے لئے زندگی ایک حسین چیز بن جائے گی ۔

 

الزامات کے جواب میں الزامات  اور ساس بہو کے مابین نوک جھونک برسہا برس  پرانی بات سہی  لیکن یہ سمجھ نہیں آتا  کہ ایسے معاملات میں عقل کہاں  رخصت ہو جاتی ہے کہ وہ بعض چیزوں کو جانتے ہوئے بھی سمجھنا  نہیں چاہتے  اور  ایسے پہلوؤں پر ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ  کیوں کرتے ہیں  جن کو بڑی آسانی سے باہمی طور پر حل کیا جا سکتا  ہے ، کسی جگہ یہ  شکایت منہ کھو لے کھڑی ہوتی ہے کہ لڑکا اپنی  تنخواہ کا بڑا حصہ ماں کے حوالے  کیوں کر دیتا ہے اور کہیں یہ مسئلہ الجھن پیدا  کرتا ہے کہ  بیوی پر غیر ضروری خرچے کیوں کئے جا رہے ہیں  ؟ کہیں یہ گلہ سامنے آتا ہے  کہ دفتر سے آنے پر لڑکا کئی گھنٹے ماں کے پاس  گزار دیتا ہے  تو کہیں یہ بات برداشت نہیں ہوتی کہ وہ بیوی کے ساتھ کمرے میں کیوں گھسا رہتا ہے ؟ گھریلو کاموں کی تقسیم اور بعض دوسرے مسئلے بھی گھروں کو میدان جنگ بنا دیتے ہیں  حالانکہ فریقین انہیں سمجھداری  کے ساتھ باہمی طور  پر مل کر حل سکتے ہیں  اور جگ ہنسائی سے  بچا جا سکتا  کیونکہ ایسی صورتحال میں کسی  کا کچھ نہیں  جاتا صرف گھرانے کی نیک نامی  داؤ پر لگ  جاتی ہے  اور لوگ باتیں بناتے ہیں ۔

 

جب ان معاملات کو سلجھا کر  پر سکون زندگی گزاری جا سکتی ہے تو  پھر یہ آسان راستہ کیوں اختیار نہیں کیا جاتا ؟ اگر لوگ ایک دوسرے کی ضرورتوں  کو سمجھنے لگیں اور خواہشات کا احترام کریں  اور ایک  دوسرے کو سراہتے رہیں تو ہم آہنگی  پیدا ہونا کوئی کٹھن کام نہیں اور یہ وصف تعلقات کے حوالے سے معجزہ ثابت ہو سکتے ہیں  لیکن انا اور نام نہاد  حکمرانی کا شوق اس کی راہ میں رکاوٹ  بنا رہتا ہے    



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160