"قدرت"

Posted on at


اللہ نے یہ سب قدرت بنائی ہے اور اس قدرت میں بہت سی  خوبصورت چیزیں بنائی- اللہ کی اس قدرت کو جتنا بیان کرو کم ہے-

 

الله نے اس دنیا میں ہر قسم کے رنگ بناۓ ان رنگوں سے اس دنیا کو سجایا- چھوٹی بڑی چیزیں بنائی اور ان چیزوں کو بھی بہت خوبصورتی سے بنایا- آج تک جو چیزیں اللہ نے بنائی ہے وہ کوئی انسان بھی نہ بنا سکا- اللہ نے ہر چیز اتنی خوبصورتی سے بنائی ہے کے اس کی جنتی بات کرو کم ہے- اللہ نے پہاڑ بناۓ، دریا،پھول،پرندے،جانور، بناۓ-

 

ہر قسم کا پرندہ بنایا- اور ہر پرندے کو دوسرے پرندے سے جدا بنایا- اس کے پروں کا رنگ اس کی آواز-  ان پرندوں کی بھانت بھانت آواز-  اللہ نے پھول بناۓ اور ان پھولوں کا الگ الگ اور انتہائی خوبصورت رنگ بناۓ- پھولوں سے خوشبو نکالی- اللہ کی قدرت کی وجہ سے  پھول مہکےاور ان  پھولوں پر پرندے ا کر چہکے- اللہ نے ہر پھولوں کا جدا جدا انداز بنایا- الله کی قدرت کا ہر انداز ہی الگ ہے جب شام ہوتی ہے تو پردہ ڈال دیتے ہے چاند تاروں سے بہری ہوئی رات بنائی- اور پھر اس کے بعد صبح کی ہر طرف اجالا کیا- سورج بنایا- بادل بناۓ- گرمی،سردی،بہار،برسات ہر قسم کا موسم بنایا- اور ہر موسم کا الگ الگ رنگ بنایا ہر موسم کی الگ ہی بات بنائی

 

 

مٹی بنائی اور پھر اس مٹی سے باغ بناۓ اور پھر ان باغوں میں ہر قسم کے پھل پھول لگاۓ اللہ نے ہر قسم کا جانور بنایا گائیں بہنسیں اونٹ 

ہر چیز عجب بنائیں اور پھر ان چیزوں سے دودھ کی ندیاں بہائیں- گھوڑے، بیل.شیر سب کچھ بنایا اور ان سب چیزوں کے ساتھ ان کے جوڑے بھی بناۓ- درخت بناۓ انسان کو دیکھنے کے لئے دو آنکھیں دی تا کہ وہ الله کی اس خوبصورت قدرت کو دیکھ سکے- ہونٹ دے تا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرے کے اس نے اتنی خوبصورت چیزیں بنائی- اللہ نے ایسی چیزیں بنائی ہے جو کوئی اور بنا نہیں سکتا-

 



About the author

hamnakhan

Hamna khan from abbottabad

Subscribe 0
160