لاہورمسری شاہ حصہ چہارم

Posted on at


 لاہورمسری شاہ حصہ چہارم


 



 


اور اس کو ریسئیکل کر کےدوبارہ  مختلف چیزیں بنا دی جاتی ہیں یہ آپ نے آڑتوں کے بارے میں کچھ باتیں جاننی اب کچھ آگے بتاتا ہوں۔


آڑتوں سے تھوڑا آگے جائیں تو گودام ۔چھوٹی چھوٹی فرنسیں۔خیمبر۔اور اس طرح کے چھوٹے چھوٹے یونٹ لگے ہیں۔


گودام میں مختلف قسم کا لوہے کا سامان آتا ہے بڑی ملز جیسے اتفاق فاؤنڈری۔مغل سٹیل جیسی بڑی ملز ان میں سریا۔ ٹی آر۔گارڈر۔وغیرہ بنتے ہیں اس کا پروسزز یہ ہوتا ہے  کہ لوہے کا ایک بلٹ[ بلٹ لوہے کے سولیڈ ٹکرے کوکہا جاتا ہے ]اسکو بٹھی لال کر کے  رولوں میں سے گزارا جاتا ہے ہر رولے میں یہ تھوڑا تھوڑٓا لمبا ہوتا جاتا ہے اور پتلا بھی اس طرح آخری رولے میں جانے تک گارڈر۔ ٹی آر یا جو بھی چیز بن رہی ہوتی ہے اس کی شکل تیار ہو جاتی ہے۔


 



 


اس دوران جب بجلی کا جھٹکا لگے یا کسی اور مسلے کی وجہ سے رولوں میں روکاوٹ آ جائے تو وہ گارڈر یا ٹی آر رجیکٹ ہو جاتا ہے اس لیے اس کو باہر نکال دیا جاتا ہے یہ بھی گوداموں والے لے آتے ہیں ان کے پاس گیس کی بتی۔اور قینچی ہوتی ہے زیادہ موٹا لوہا گیس کی بتی سے کاٹا جاتا ہے اور مناسب سائز جیسے ڈیرھ انچ تک کا لوہا قینچی پر کاٹا جاتا ہے۔


 


 



یہ اس کے خاص سائز کے پیس بناتے ہیں جیسے ۱فٹ بائی ۲ انچ۔ڈیڑھ فٹ بائی ۲ انچ۔۲ فٹ بائی ۲ انچ کے لمبے ٹکروں کی شکل دے دی جاتی ہے پھر اسے چھوٹی چھوٹی ملوں والے لے جاتے ہیں وہ اس کو اس طریقے سے استعمال کرتے ہیں جیسے بڑی ملز والے بلٹ کو استعمال کرتے ہیں یہ اس ٹکروں کو گرم کرکے چھوٹے ٹکورں والی مل میں ڈال دیتے ہیں جن میں باریک سریہ۔لوہے کی تاروغیرہ تیار کی جاتی ہیں۔



About the author

160