معاشی نظام

Posted on at


ہمیں چاہیئے کہ ہم اغیار کا اختیار کردہ سرمایہ داری نظام جس میں امیر، امیر سے امیرتر اور غریب، غریب سے غریب تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ ختم کر دیں اور نظام لائیں جو دولت کے مساوی تقسیم کو یقینی بناتا ہے۔ روس میں امتحانات کا طریقہ کار یہ بتایا جاتا ہے کہ طلبہ اپنی اپنی کلاس میں اپنے ٹیچر کے سامنے پرچہ حل کرتے ہیں، ٹیچر وہیں بیٹھے بیٹھے پرچے مارک کرتا ہے اور ہر سٹوڈنٹ کو اسکے حاصل کردہ نمبر بتا دیتا ہے۔ اور یہ رزلٹ فائنل ہوتا ہے۔ جبکہ ہمارے یہاں ایم اے، ایم ایس سی کا امتحان دو اور ایک مدت تک رزلٹ کا انتظار کرو۔

ہمارے ارباب اختیار کو چاہیئے کہ وہ ہر شعبہ زندگی کے متعلق دیگر ممالک میں رائج قوانین کا جائزہ لیں اور عوام کی سہولت کے لیئے انہیں اپنے ہاں رائج کریں۔ ہمیں اپنے عوام کو ہر وہ سہولت دینی چاہیئے جو انکا بنیادی حق ہے۔ حقوق غصب کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ ہو بلکہ تین یا چار دن کے اندر اندر کیس کا فیصلہ ہو اور سزاوار کو سزا ملے۔ یہ سفارشات محض الفاظ نہیں بلکہ ایک ترقی یافتہ مملکت کے قیام اور پاکستانی بشری اکائی کی بے توقیری کے سد باب کے لیئے ایک مکمل نظام کا پیغام ہیں۔

تاریخ دان بتاتے ہیں یہ دنیا لگ بھگ ۱۷ بار طوفان نوح کی طرح تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ تاریخ دانوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تباہی کا چکر ۱۰ ہزار سال بعد وقوع پذیر ہوتا ہے۔ اس چکر کے آخری دو سو سال برق(بجلی) کے اور اختتام برا گندا خیالی پر مبنی ہوتے ہیں۔ پرا گندا خیالی سے مراد منفی سوچ، اخلاقیات نام کی کسی چیز سے نا آشنائی، بر سراقتدا طبقہ کے اپنی سوسائٹی کے لیئے الگ قواعد وضوابط اور اپنے سے نچلے طبقے کے لیئے الگ اصول۔

پاکستان کی بے توقیری میں بہت سے عناصر کار فرما ہیں جن میں سب سے بڑا جہالت ہے۔ جہالت سے ہی دیگر بڑے عناصر وجود میں آۓ جنہوں نے پاکستان کی بے وقعتی کو مزید بڑھایا ہے۔ترقی کی شکل کوئی بھی ہو مگر اسکا مرکز انسان ہی ہوتا ہے۔ اور اسکی نشو ونما ترقی علم کی بدولت ہی مکمل ہو پاتی ہے۔ آج جو بھی اقوام ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ان میں انکی تعلیم کا نہایت گہرا اثر پایا جاتا ہے۔ اگر پاکستان کو اس نظر سے دیکھا جاۓ تو قیام پاکستان سے اب تک ہر سال بہت سے طالب علموں کا مستقبل بے مقصد تعلیمی نصاب کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے۔ 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160