!....لاہور کے بازار

Posted on at


 

!...لاہور کے بازار 

 

 


 ویسے تو لاہور میں  بہت سے، اور بہت بڑے اور بہت اچھے اچھے بازار ہیں مثلا اچھرہ بازار  ہے جہاں پر بھی بہت اچھی چیزیں ملتی ہیں اور یہ بازار  بہت بڑا بھی ہے  یہاں پر بھی بہت سے لوگ خریداری کے لئے اتے ہیں  اس کے علاوہ انار کلی بازار  ہے جہاں پر بہت اچھا  لیڈیز اور جنس کپڑا ملتا ہے  دن کے وقت جہاں لوگ انار کلی بازار میں شوپنگ کرتے ہیں رات ہوتے ہی وہاں پر لوگ شوپنگ تو کرتے ہی ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ وہاں پر رات کے وقت پھٹتی  والے لڈو بھی لگتے ہیں جو کہ بہت مزے کے ہوتے ہیں شوپنگ کے ساتھ ساتھ لوگ ان لڈو سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں اور پھر وہاں پر کھوے والی کلفی بھی ملتی ہے جو کہ ذائقے میں بہت ہی زیادہ مزیدار ہوتی ہے بہت سے لوگ بہت دور دور سے وہ بھی کھانے آتے ہیں اس کے علاوہ اوریگا بازار ہے جو کہ پوری مارکیٹ ہی پٹھان لوگوں کی ہے اور وہاں پر ہر طرح کا لیڈیز کپڑا ملتا ہے مثلا فینسی کپڑا اور سادھ کپڑا ہر طرح کا کپڑا ملتا ہے وہاں پر  کپڑوں کے ڈیزائن اس قدر خوبصورت ہوتے ہیں کہ اگر وہاں شوپنگ کے لئے چلے بھی جاؤ تو اتنے خوبصورت کپڑے دیکھنے کو ملتے ہیں  کہ بالکل بھی سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ کونسا خریدا جاۓ اور کونسا نا خریدا جاۓ ،مگر وہاں اس بازار کی ایک بات یہ بھی ہے کہ وہاں پر دوکانداروں نے کپڑوں کی بلکل ایک جیسی قیمت رکھی ہوئی ہے یہ کہہ  لیں کہ پٹھانوں نے ایکھا کر رکھا ہے کپڑوں کی قیمت میں اسی لئے آپ چاہے کسی بھی دوکان سے کپڑا خرید لیں کوئی فرک نہیں پڑتا ہے لیکن کپڑوں کے جیسے ڈیزائن وہاں سے ملتے ہیں وقعی لا جواب ہوتے ہیں اور مجھے خود بھی وہاں کا کپڑا بہت زیادہ پسند ہے وہاں کا کپڑا تھوڑا مہنگا تو ضررو ہوتا ہے مگر نہایت خوبصورت بھی ہوتا ہے 

 

 

 

   
اس کے علاوہ لاہور میں لبرٹی بازار بھی بہت زیادہ مشہور ہے  جہاں پر کپڑوں کے ساتھ ساتھ جوتے بھی بہت خوبصورت ہیں  اور نیو اسٹائل کے ہوتے ہیں کچھ جگہوں پر بہت مہنگی چیزیں ملتی ہیں مگر اکثر جب سیل لگتی ہے تو چیزیں تھوڑی سستی ہو جاتی ہیں اور پھر لوگوں کے لئے خریداری کرنے میں بھی آسانی  رہتی ہے لبرٹی بازار میں سادھ کپڑے کے علاوہ فینسی بوتیق کے لئے اور شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لئے جو کپڑے تیار کئے جاتے ہیں وہ ڈیزائن اور کوالٹی میں اپنی مثال آپ ہیں ان کپڑوں کی قیمت تو بہت زیادہ بلکے ہزاروں روپے میں ہوتی ہیں اور بہت سے یہاں سے تیار کئے ہوئے کپڑے لاہور کے علاوہ بہت سے مختلف شہروں اور باہر کے ممالک میں بھی بھیجے جاتے ہیں بہت خوبصورت رنگوں پر بہت خوبصورت  اور نفیس زری کا کام کیا جاتا ہے جو کہ بہت ہی دلکش لگتا  ہے آنکھوں کو 

 

 

 


اس کے علاوہ فورٹریس  بھی ہے جہاں پر لوگ رات کے وقت جاتے ہیں وہاں پر کھانے پینے کی بہت سی اشیا موجود ہیں بہت سے رسٹورنٹ بھی موجود ہیں اور وہاں پر بھی لا جواب کپڑے ملتے ہیں مگر یہاں پر زیادہ تر کپڑے سلائی کئے ہوئے مطلب بوتیق اسٹائل کے ہوتے ہیں یہاں پر بھی کپڑا مہنگا ہوتا ہے مگر یہاں پر ایسی بھی سی بوتیق ہیں جہاں پر مناسب قیمت میں بھی سلائی کئے ہوئے نہایت خوبصورت سوٹ مل جاتے ہیں اور ہر کوئی انکو آسانی سے خرید بھی سکتا ہے اسکے علاوہ اور بھی بہت سے بازار ہیں لاہور میں مثلا شیرا والا بازار ہے جہاں  پر بھی کپڑا بہت اچھا اور ہر طرح کی قیمت میں مل جاتا ہے اس کے علاوہ باغبانپورہ بازار بھی ہے جو کہ میرے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر ہے یہ بھی بہت بڑا بازار ہے اور یہاں پر ہر وقت بہت زیادہ رش رہتا ہے یہاں پر دنیا کی ہر چیز ملتی ہے اور بہت بہت دور سے لوگ یہاں پر خریداری کرنے آتے ہیں کیونکہ یہاں پر چیزیں بہت اچھی بھی ہوتی ہیں اور ہر جگہ سے مناسب قیمت میں بھی مل جاتی ہیں اسی لئے بہت سے لوگ باغبانپورہ  بازار کا روح کرتے ہیں اور اسی وجہ سے یہں پر بھی چاہے کوئی تہوار ہو یا پھر عام دن ہر وقت رش رہتا ہے 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160