رات کا آخری پہر

Posted on at


رات کا آخری پہر۔۔۔۔قبولیت کاوقت
رات کے آخری پہر اللہ بندے کے سب سے زیادہ قریب ہوتاہے اور یہی دعا کی قبولیت کا بہترین وقت ہوتاہے،اس وقت دعا بہت ہی فائدہ مند ہوتی ہے کیوں کہ ایک تو اس وقت ریاکاری کا خطرہ نہیں ہوتا، سب سوئے ہوتے ہیں ایک کمرے میں اللہ کی رضا کے لئے بندہ مومن مخلص ہو کر عبادت کرنے رات کے اس پہر اٹھتا ہے پھر دوسری بات انسان کا ذہن اس وقت تمام دنیاوی خیالوں سے بھی نکل چکا ہوتا ہے اور پھر سب سے بڑی بات اللہ رب العزت خود آسمان پرتشریف لاتے ہیں اور دعا کو رد نہیں فرماتے ۔۔۔
.
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"ہمارا پرودگار رات کے آخری پہر دنیا کےآسمان پرآ کرکہتا ہے کوئی مجھ سے دعا کرنے والا ہے میں اس کی دعا قبول کروں ، کوئی مجھ سے مانگنےوالا ہے کہ میں اسے دوں ، کوئی مجھ بخشش طلب کرنے والاہے کہ میں اسے بخش دوں -
.
********* بخاری #١١٤٥ ، ترمزی #٤٤٦ *********



About the author

zia-rahman

1CTASK9uac6iKbumysxMxU3Jgj2urkWhP4

Subscribe 0
160