آج کل کی شادیاں

Posted on at



شادی لڑکی لڑکا کا ایک خوبصورت بندھن ہے- بچپن سے ہی گڈا گڈی کا کھیل کھیلتے وقت لڑکی کے ارمان پلنا شروع ہو جاتے ہے-  
ایک دن آتا ہے کے وو لڑکی بری ہو جاتی ہے اور اب اسکی اپنی شادی کا دن آ جاتا ہے – شادی کوئی آسان کام نہیں اس میں بہت محنت لگتی ہے اور بوہت سے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے-پہلے لڑکے والے لڑکی کے گھر جاتے ہیں اور لڑکی کو پسند کرتے ہے اس مرحلے میں بھی بہت محنت سے کم لیا جاتا ہے- لڑکے والوں کے لئے بہت سی لوازمات کا انتظام کیا جاتا ہے-

 

شادی صرف دو لوگوں کا ہی ملن نہیں ہوتا- بلکے وہ پورے خاندان کے ساتھ ایک ملن ہوتا ہے- آپکے ساتھ اور بھی بہت سے رشتے جڑ جاتے ہے- آج کل شادیاں ہر طرف الگ ہے- ہمارے مذہب میں صرف نکاح کا کہا جاتا ہے جس کے بعد شادی ہو جاتی ہے اور لڑکی لڑکے کے ساتھ رخصت ہو جاتی ہے- لیکن آج کل لوگوں نے نۓ نۓ رواج نکالے ہوۓ ہے-

 

آج کل شادی کے دس دن پہلے ہی ڈولک رخ دے جاتی ہے ہر رات ناچ گانا  ہوتا ہے- لوگ تین دنوں کے  لئے دس دس جوڑے بناتے ہے- اور اس کے بعد شادی کا دن اتا ہے جس میں دو سو تین سو مہمان اتا ہے- لڑکی والوں سے جہیز لیا جاتا ہے ہماری طرف تو لڑکی والوں سے جہیز لینا بھی ایک رسم بن گئی ہے- بندہ جہیز دے سکے یا نہ دے لیکن اسے دینا لازمی ہوتا ہے- آج کل لوگوں نے ساتھ آٹھ دنوں کی شادیاں بنا لی ہے- آپکو شادی والے گھر میں ہر قسم کا ماحول نظر آۓ گا- لڑکی والوں کے آج کل پورے خاندان کے کپڑے دینے پڑتے ہے تحفے کے طور پر- مہندی کی رات ساری رات گانے لگے رہتے ہے ساری رات ناچنا گانا ہوتا ہے-


  ہر طرف فضول خرچی ہوتی ہے- بارات کے دن پانچ سو لوگوں کو بولیا جاتا ہے بارات مہنگی مہنگی گاڑیوں میں لے کر جاتے ہے- بارات نکلتی ہے فائرنگ ہونا شروع ہو جاتی ہے اور یہ فائرنگ بھی دو تین گھنٹے جاری رہتی ہے- لیکن یہاں شادی ختم نہیں ہوتی اس کے بعد ولیمہ اتا ہے اس میں فضول خرچی دس دس قسموں کے کھانے تیار کیے جاتے ہے اور پھر وہاں ناچنا گانا تصویریں بنانا- اور اس کے بعد بھی ایسے ہی فضول خرچی جاری رہتی ہے- ہمیں چاہیے کہ ہم اس فضول خرچی سے بچے- اور جیسے ہمارے مذہب میں کہا گیا ہے اسی طرح سے سادے طریقے سے شادی کرے-  



About the author

NazGul

I am software engineer.looking useful to work ahead

Subscribe 0
160