نظروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سرما لگانا بھی ضروری ہے

Posted on at


نظر 


نظر انسان کو اللہ نے دیکھنے کے لئے نظر جیسی نعمت بخشی ہے اور نظر کے ذریعے انسان ایک دوسری چیز کو دیکھ سکتا ہے اور نظر کی وجہ سے ہی انسان ارد گرد کی چیزوں کو دیکھ کر پہچانتا ہے نظر ایک ایسی نعمت ہے کہ اگر انسان کی نظر نہ ہو تو اسے ہر چیز کی طرح دنیا ہی نہیں نظر آتی اگر الله انسان سے اس کی نظر چین لے جس سے انسان ساری دنیا کا نظارہ کر سکتا ہے تو اس انسان کی آدھی سے زیادہ زندگی ختم ہو جاتی ہے اس کے جذبات ہے احساسات سب کچھ ختم ہو جاتا ہے اور لوگ اسے اندھے کے نام سے پکارتے ہیں جو کہ اس انسان کے لئے بہت ہی زیادہ تکلیف دے بات ہوتی ہے 



نظر کی حفاظت 


ایک انسان کو اگر اللہ نے نظر دی ہوئی ہے اور وہ انسان اللہ کی اس نعمت کا شکر ادا نہیں کر رہا ہے تو یہ انسان الله سے جنگ کر رہا ہے کیوں کہ نظر اللہ نے انسان کو اس لئے نہیں دی کہ وہ اس کا نہ جائز فائدہ اٹھائے اور ہر چیز جو کہ انسان کے لئے حرام ہے اسے دیکھے جیسے کہ آج کل کے نوجوان لڑکیوں کو گورتے ہیں اور ہر وقت کسی نہ کسی غلط چیز پر ہی ان کی نظر رہتی ہے ایسی چیزوں کے لئے اللہ نے ہمہیں نظر نہیں دی کہ ہم جو چاہے ووہی کریں بعض لوگ تو ایسے بھی ہیں جو کہ رمضان کے ماہ میں بھی فلمیں دیکھتے ہیں اور گانے بھی دیکھتے ہیں کیوں کہ اس سے ان کا روزہ جو گزرتا ہے لیکن وہ کھلے عام اللہ سے جنگ کر رہے ہیں کیوں کہ اللہ نے ہمہیں ان چیزوں سے منا کیا ہے اور ہم پھر بھی اس کی نا فرمانی کر رہے ہیں ،الله نے ہمہیں نظر اس لئے دی ہے تا کہ ہم قران کی تلاوت کر سکیں الله نے ہمہیں نظر اس لئے دی ہے کہ ہم نماز کا وقت دیکھ سکیں الله نے نظر ہمہیں اس لئے دی ہے تا کہ ہم حدیث شریف پڑھ سکیں اور سنت طریقوں پر چل سکیں اور اللہ نے ہمہیں نظر اس لئے دی ہے تا کہ ہم ان تمام چیزوں کو پڑھ سکیں اور اس پر عمل کر سکیں اس لئے اپنی نظروں کی حفاظت ضرور کریں ورنہ جس اللہ نے ہمہیں نظر دی ہے ووہی اللہ اسے لے بھی سکتا ہے 


آنکھوں میں سرما لگانا 


سرما لگانا ہمارے نبی پاک کی سنت ہے سرما انسان کی نظر کو تیز کرتا ہے اور ناک میں بھی کوئی مسلہ ہو تو اسے بھی ٹھیک کر دیتا ہے کیوں کہ ناک اور آنکھوں میں جو بھی چیز ڈالی جائے اگر آنکھوں میں کوئی بھی چیز لگائی جائے تو اس کا اثر آپ کو ناک میں بھی ضرور محسوس ہوگا اور ناک میں کوئی بھی چیز ڈالیں گے تو آنکھوں میں اس کا اثر محسوس ہوگا آنکھیں کی خوبصورتی سرما لگانے سے دوبالا ہو جاتی ہے اور سنت بھی پوری ہو جاتی ہے اس لئے سرمے کا استمعال آنکھوں میں ضرور کریں اس سے آنکھوں کو بہت فائدہ ہوگا اور نظر بھی تیز ہوگی




About the author

160