امراض قلب سے بچنے کے کئے فٹ بال کھلیں

Posted on at


اس وقت پوری دنیا ورلڈ کپ فٹ بال کے بخار میں مبتلا ہے۔ فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے جس میں کھلاڑی 90 منٹ کے کھیل کے دوران اپنی ٹانگیں، سر اور دھڑ کو استعمال کرتے ہوئے گیند کو متحرک رکھتے ہیں۔ کھلاڑی ہمہ وقت کبھی تیزی سے اور کبھی سست رفتاری سے دوڑتا، بھاگتا اور گھومتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فٹ بال کو فٹنیس اور دل کی صحت کے حوالے سے بہترین کھیل قرار دیا گیا ہے۔



تاہم فٹ بال کے بارے میں ایک اچھی بات یہ ہے کہ اس کے کھیلنے والے مردوں میں ہائی بلڈ پریشر موثر طور پر کم ہوتا رہتا ہے۔ اس لئے ٹائپ ٹو ذیا بیطس سے بچائو اور دل کو صحت مند رکھنے کے لئے فٹ بال کھیلنا چاہئے۔ تحقیق کے مطابق ٹائپ ٹو ذیا بیطس کے مریضوں کے جسمانی مرکبات میں نمایاں تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں اور ان کے خون میں شکر کی سطح کنٹرول میں رہتی ہے۔ جبکہ مرد حضرات کے بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو بھی یہ کھیل کم کردیتا ہے۔



جائزے میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ہفتے میں دو بار 24 ہفتوں پر مشتمل فٹ بال کی تربیتی سیشنز سے ہائی بلڈ پریشر اور ٹائپ ٹو ذیا بیطس کے مرد مریضوں کا بلڈ پریشر کم ہو گیا تھااور ان کے دل کی کارکردگی بھی بہتر ہوگئی تھی۔




About the author

160