عظیم ترین ازواج

Posted on at


عظیم ترین ازواج
(پارٹ 1 )



ام المومیئن حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہ



 


نام و تعارف


 


آپ کا نام خدیجہ، لقب طاہرہ اور کنیت ام ہند ہے۔ آپ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں۔آپ کے والد کا نام خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ قریش ہے۔ آپ ایک بہت بڑے تاجر تھے۔ طاہرہ جس غھر میں آپ نے آنکھ کھولی وہاں شرافت و نجابت، امانت و دیانت، راست گوئی ایفاۓ عہد اور احساس ذمہ   داری کی حکمرانی تھی۔مال ودولت کی بھی کوئی کمی نہ تھی۔آپ کے اندر غریب پروری، صدقہ و خیرات، جود و سخا، فراخ دلی، حلم و بردباری اور مستقل مزاجی کے اوصاف جلوہ گر تھے۔اور اسی وجہ سے وہ عہد جاہلیتمیں ہی طاہرہ کے لقب سے مشہور ہو گئے۔


 



 


 


 


حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح


 


 


 حضور اکرم نے آپ کی تجارت میں معاونت کی۔حضرت خدیجہ آپ کی سچائی اور دیانت داری سع بہت ذیادہ معترف تھیں۔آپ حضور اکرم کے اوصاف سے اتنی متاثر ہوئیں کہ آپ نے اپنی کنیز نفیسہ کے ذریعہ آپ کو شادی کا پیغام بھجوایا جسے حضور اکرم نے بخوشی قبول فرمایا۔اور 25 میلاد النبی کو آپ کا حضور اکرم سے نکاح ہوا۔حضور اکرم سے آپ کی رفاقت 25 سال رہی۔ 65 برس کی عمر میں آپ کا انتقال ہوا۔ لحد میں آپ کو حضور اکرم نے اپنے ہاتھوں سے اتارا۔ ؤفات کے بعد جب آپ کا ذکر ہوتا تو حضور اکرپ آندیدہ ہو جاتے۔حضور اکرم کو آپ سے بہت محبت تھی، چناچہ حضور اکرم نے کبھی ان کی زندگی میں دوسری شادی کا کبھی سعچا بھی نہیں تھا۔


 



 


 



ترویج اسلام کے لیئے قربانیاں


 



حضور اکرم اور آپ کے پیروکاروں کو مصائب وآلام کے جن مراحل سے گزرنا پڑا، اس وقت جن لوگوں نے حضور اکرم کا ساتھ دیا اور گھریلو زندگی کو راحتو سکونسے ہمکنار کرنے،آپ کی پریشانیوں کو بانٹنے، ترویج اسلام کے لیئے مال و دولت کی فراہمی کی سعادت، سیدہ خدیجہ کے نصیب میں تھی۔ 
سیدہ خدیجہ نے آغاز بعث پر صرف نبوت کی تصدیق ہی نہیں کی بلکہ آپ کی سب سے بڑی معین و مددگار ثابت ہوئیں۔


 


 


اولادیں


 



رسول اکرم کی تمام اولادیں سواۓ حضرت ابراہیمؑ کے انہی میں سے تھیں۔ آپ کے بطن سے سب سے پہلے حضرت قاسم پید ہوۓ جن کا 4 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔قاسم کے بعد زینب، عبداللہ، رقیہ، ام کلثوم اور فاطمہ زہرہ پیدا ہوئیں۔



حضرت خدیجہ کا گھر اسلام کا پہلا مرکز بنا۔ آپ کی عظمت اور اخلاق کو دشمنان اسلام نے بھی تسلیم کیا۔ آپ کی ذات پر لاکھوں کروڑوں سلام۔ 


 



 



About the author

bright-aqua-5764

Hey! Its me BRIGHT AQUA from PAKISTAN.

Its nice experience being the part of film Annex.

Subscribe 0
160