ہمارا وطن پاکستان

Posted on at


ہمارا وطن پاکستان وہ وطن نہیں جو وراثت میں اِس كے بسنے والوں کو ملا ہو ڈال کے اِس کی بنیادیں کرنے كے لیے ہندوستان كے مسلمانوں کی ھدیہ اینٹوں کی جگہ ، گوشت کی جگہ اور خون پانی کی جگہ استعمال ہوا ہے . اتنی قدر تخلیق کا اندازہ وہی لگا سکتا ہے جس نے تعمیر پاکستان میں تن من دھن قربان کیے . پاکستان یونہی حاصل نہیں ہو گیا تھا .اِس كے حصول كے لیے لاکھوں مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا .

کتنی ماؤں كے سامنے ان كے بچے قتل کر دیئے گئے . کتنے بے بسوں کے سامنے ان كے خاندانوں کو مکان میں بند کر كے نظر آتش کر دیا گیا .کتنے بچے یتیم ہوئے جو ساری عمر اپنے والدین کی شفقت كے لیے ترستے رہے . اِس کی وادیاں اپنے اندر رعنایاں لیے ہوئے ہیں . ہارے بھرے اور وصی و اریز خیط سونا اگل رہے ہیں . ہم یہ بھی دیکھتے ہیں كے ہمیں ہر قسم کی آزادی اور ہر طرح کا سامان و آرائش میسر ہے . 

.اگست 14وہ مبارک دن تھا جب پاکستان بنا مسلمانوں كے اتفاق اور قائد اعظم كے خلوص کی وجہ سے یہ عظیم اسلامی سلطنت وجود میں آئی .ہمارا مطلوبہ حق اور صداقت پر مبنی تھا . حق اپنے آپ کو منوا لیٹا ہے اور دشمنوں كے ناپاک عظام خاک میں مل جاتے ہیں . آج پاکستان اپنی عظمت کو دنیا سے تسلیم کروا چکا ہے . ہمیں پاکستان سے محبت ہے . اِس كے مصور سے دلی لگاؤ ہے . 

قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے . دریائوں ندی نلوں کی افراط ہے جس سے زمین سیراب اور آباد کی جا رہی ہے . اِس ملک كے رہنے والے ہنر مند ہیں . وہ، صنعتی اور ذرعی میدان میں بھی خوب ترقی کر رہے ہیں اور جنگی مہارت میں بھی دنیا كے بہترین ماہرین میں شامل ہیں . یہاں پر کاپاس ، سیڈس اور چاول کثرت سے ہوتے ہیں جو ایکسپورٹ بھی ہوتے ہیں . کا ذاخرہ بھی موجود ہے . مثلاً نمک ، مٹی کا تیل ، اور سیمنٹ بنانے کا پتھر اور زمرد كے ذخائر بھی دریافت ہو چکے ہیں . مزید تحقیق جاری ہے . وقت آئے گا جب ہم پیٹرول میں بھی انشاءاللہ خود کفیل ہو جائیں گے .



About the author

furqan-azam

Name: Furqan Azam
Education: BS electronic engineering (In Progress)
Profession: : freelance writer and blogger.
Hobby: Coins Collection.
I am crazy about playing video games like FIFA 14.

Subscribe 0
160