مسکرایئے! اپنے لئے اور دوسروں کیلئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!۔

Posted on at


ماہرینِ نفسیات کے مطابق مسکرانا نہ صرف صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے بلکہ اِس سے آپ کی شخصیت میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے۔ مسکرانے سے صرف خوشی کا ہی اظہار نہیں کیا جاتا بلکہ اِس سے آپ کی شخصیت کے مثبت اور چھپے ہوئے پہلو بھی اُجاگر ہوتے ہیں۔ مسکراہٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اِس سے نہ صرف انسان اپنے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے بلکہ دوسروں کو بھی یہ اعتماد ظاہر کرا دیتا ہے کہ کہ وہ خود قابلِ اعتماد، جاذب نظر اور یقین پرور ہونے کا احساس دِلاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسکراہٹ ۱۹ مختلف طریقوں کی ہوسکتی ہے۔ مسکراہٹ سے انسان اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے، جس سے مختلف قسم کی مسکراٹوں کو مدِنظر رکھا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے مسکراہٹ کو نہ صرف جذباتی، سماجی بلکہ سائنسی بنیادوں پر بھی رکھا ہے۔

 

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسکراہٹ سے خوشی کا جذبہ کم از کم تین افراد کے لئے ہمیشہ فائدہ مند ہی ثابت ہوتا ہے۔ اِس سے صرف ایک ہی شخص کے مسکرانے سے اُس کے مثبت اثرات دوسرے اور اُس سے پھر تیسرے تک بھی لازمی منتقل ہوتے ہیں۔ اِس بات پر شاید لوگوں نے کبھی غور کیا ہو کہ نہیں جب ایک محفل میں کافی سارے لوگ بیٹھے ہوتے ہیں اور وہاں کوئی بیٹھا شخص ایسی بات کر دے جس سے سب مسکرانے لگ جائیں تو جو وہاں پریشان حال بھی بیٹھا ہوتا ہے اُس کو بھی باقی سب کے ساتھ زبردستی مسکرانا پڑتا ہے۔ کیونکہ باقی بیٹھے افراد جب اُس کی طرف دیکھتے ہیں تو وہ اُن کو دیکھ مجبوراً بھی مسکراتا ہے۔

 

 یہ مسکراہٹ وقتی طور پر ہوتی ہے دوسروں کو دیکھانے کے لئے پر اِس ایک جھوٹی مسکراہٹ سے بھی اُسے قلبی اور دماغی سکون محسوس ہوتا ہے۔ مسکرانا نہ صرف آپ کو سکون عطا کرتا ہے بلکہ اِس سے آپ کے مزاج میں بھی بہت حد تک تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ اِس سے شخصیت میں بھی نکھار ظاہر ہونا شروع ہوتا ہے۔ کہتے ہیں جو لوگ کُھل کر مسکراتے ہیں وہ زندگی کا صحیح مزہ لیتے ہیں اِس بات کی تحقیق بھی کی گئی ہے کہ جو لوگ مسکراہٹ سے ہر کام کو کرتے ہیں اُن کے تقریباً تمام تر کام بآسانی ہوتے ہیں۔ اِس لئے اپنی شخصیت کو دوسروں کے سامنے مثبت انداز میں دِکھانے کے لئے ہمیشہ مسکرانے کی کوشش کرتے رہیں یہ آپ کی زندگی کو بہت حد تک آسان بنا سکتی ہے۔ خدا سے یہی دعا ہے کہ جتنے بھی افسردہ اور غمگین لوگ دنیا میں موجود ہے اُن سب کو خوش رکھے اور اُن کے چہروں پر ہمیشہ کے لئے مسکراہٹ کو برقرار رکھے۔۔۔۔۔۔۔۔(آمین)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  

====================================================================

........................................................................................................................................
If you people want to read and share my any previous blog open the link below: 
http://www.filmannex.com/Aafia-Hira/blog_post 
Subscribe my Page Aafia Hira 

You Can Follow me on Twitter: Aafia Hira

Written By: Aafia Hira          

Thanks For Your Support Friends.
........................................................................................................................................

===================================================================  



About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 2719
160