ہم نے اپنا دامن چھُڑا لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!۔

Posted on at


بس میری زندگی کا یہی ہے عنوان     

  اُن کو یاد کر لیا اور چھپکے سے مسکرا لیا

میں نے زندگی سے توڑا ہے ناتا   

    رنج و الم سے کچھ اِسطرح میں نے دامن بچا لیا

دل کا چمن شاید ہی کھِل اُٹھے اب   

   اِس چمن کو میں نے اب دوسروں کے لئے سجا لیا

جب آنکھ اُٹھا کر دیکھا تھا اُس نے ہماری طرف

ہم نے اُن کی زلف کی اداؤں کو دل میں بسا لیا

 

اکثر سنا ہے کہ درد سے خود کو رکھو دور

اِک بار جو بھی آتشِ اُلفت میں جل گیا

پر کیا کریں اُس نے میرے دل کو اپنا لیا

اُس شخص نے وجود کو کُندن بنا لیا

دشمنی کو میں نے ہمیشہ نظر انداز کیا

اور سب کے دِلوں کو آپس میں مِلا لیا

پہلے تھی کچھ کی سوچ تھوڑی مختلف

جب سب نے اپنے دوستوں کو آزما لیا

 

لفظ کی تاریکی کو دوسروں سے چھپا دیا

ہم نے بھی آواز کو سب کے لئے مرہم بنا دیا

ہم خاموش نظر ہی دیکھتے رہ گئے

جب اُس نے پورے شہر کو سر پر اُٹھا ل

نجانے کیوں نظر آنے لگے تاریکی کے تارے

 جب خوف کو روشنی سمجھ کر زندگی میں مِلا لیا

مفلوج ہو کر رہ گئی بھر اپنی یہ زندگی

جب خوشیوں سے اپنا دامن چھڑا لیا

 

میرے دل نے خود کو دنیا سے ہٹا دیا

جب دِل نے تیری جدائی کا زہر کھا لیا

منزلیں ہوتی ہیں ہر زندگی کا اوّل مقصد

منزلوں کو کیسے تم سب نے مقصد بنا لیا

قافلے چلتے ہیں اپنے راستوں پر ہمیشہ

اِن قافلوں نے ہی اپنی منزلوں کو پا لیا

ٹوٹ گئے ہیں اُن لوگوں کے قافلے

جن قافلوں کو راہ میں طوفاں نے آ لیا 

====================================================================

........................................................................................................................................
If you people want to read and share my any previous blog open the link below: 
http://www.filmannex.com/Aafia-Hira/blog_post 
Subscribe my Page Aafia Hira 

You Can Follow me on Twitter: Aafia Hira

Written By: Aafia Hira          

Thanks For Your Support Friends.
........................................................................................................................................

===================================================================  



About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160