بارش

Posted on at



بارش  الله کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے- بارش کو الله کی رحمت بھی کہا جاتا ہے اور اسی لئے جب بھی بارش ہوتی ہے تو دعا کی جاتی ہے کے الله اسے رحمت بنانا کیو کہ کبھی کبھار بارش ہمارے لئے آزمائش کا ذریعہ بھی بن جاتی ہے جیسے کے سیلاب وغیرہ-
جب بھی گرمی ہوتی ہے تو سب ساون کی بارش کا انتظار کرتے ہیں گو کہ اس بارش میں سب کیڑے مکوڑے نکل آتے ہیں پر پھر بھی اس بارش کا انتظار کیا جاتا ہے کیوں کہ جب ساون کی بارش ہوتی ہے تو اپنے ساتھ ایک خوشگوار احساس لے کر آتی  ہے-بارش کی پہلی بوند جب سوکھی اور تپتی زمین پے پڑتی ہے تو مٹی کی خوشبو سآری فضا کو مہکا  دیتی ہے- گرم ہوا کا زور ٹوٹ سا جاتا ہے اور فضا ٹھنڈی ہو جاتی ہے

–سب لوگ اس موسم کو بوہت پسند کرتے ہیں-
بارش کا موسم جہاں کچھ لوگوں کو پسند ہوتا ہے وہیں کچھ لوگوں کو اس موسم سے تھوڑا مسلہ بھی ہوتا ہے-کچھ لوگوں کا کہنا ہے کے بارش کی وجہ سے روز مرا کے کام کاج پی اثر پڑتا ہے، لوگ معمول سے کم آتے ہیں اپنی نوکریوں پی کیو کہ کچھ لوگ اس سہانے
موسم کو اپنے اہل و اقارب کے ساتھ گزرنا پسند کرتے ہیں- اسی وجہ سے کاروبار پے بھا تھوڑا اثر پڑتا ہے-

ہر کوئی اس موسم کو منفرد طریقے سے مناتا ہے- بچے بارش میں نہاتے ہیں-کچھ لڑکے فٹ بال کھیلتے ہیں اور عورتیں اس موسم میں اپنے پیاروں کے لئے لذیذ پکوان بناتی ہیں جن میں پکوڑے سر فہرست ہیں- سب چاہے بڑھے ہوں یا بچے سب کو ہی اس موسم میں پکوڑے اور سموسے پسند ہوتے ہیں-بارش کے موسم میں جہاں ٹریفک کا رش کم ہو جاتا ہے وہیں پکوڑے اور سموسے والوں کی
دکانوں پر لوگوں کا رش بڑھ جاتا ہے-بارش سب کے چہروں پے مسکان لے آتی ہے-

الله نے بھی زمین کی گرد و غوبار کو ختم کرنے کے لئے کیا خوب نظام بنایا ہے کے جب بھی گرد زیادہ ہوتی ہے تو الله بارش نازل فرماتا ہے جس کے بعد زمین دوبارہ سے صاف نذر آنے لگتی ہے-ہر چیز سے گرد کی لہر ختم ہو جاتی ہے پر کاش کبھی کسی بارش سے ہم انسانوں کے دلوں پے پر پڑی گرد بھی ختم ہو سکے-امین 



About the author

maryumkhan

working at filmannex

Subscribe 0
160