عید پر بجلی کے بلوں کی سلامی

Posted on at


ہمارا مذھب اسلام ایک ایسا مذھب ہے جو کہ ہر انسان کے لئے آسانیاں پیدا کرتا ہے کچھ ممالک میں اب بھی ایسا ہو رہا ہے اور لوگوں کی مشکل حل ہو رہی ہیں جیسا کہ صحابہ کرام کے  دور میں ہوتا تھا ،جب بھی رمضان اتا تھا تو لوگوں کو مفت میں کھانا دیا جاتا تھا اور ہر ضرورت زکات کے پیسوں میں سے پوری کی جاتی تھی 



آج بھی دنیا کے بہت سے ممالک میں یہ ہو رہا ہے جو کہ ایک مسلمان کو کرنا چاہیئے وہ کام ایک ہندو،انگریز اور دوسرے لوگ کر رہے ہیں مسلمان نام کے ہی ہیں پاکستان میں پاکستان میں سب سے بری حالت ان حکمرانوں اور ہماری عوام نے خود بنائی ہوئی ہے آج اگر کوئی پیر کہ دے کہ اتنا لنگر لے کر او تو تمام مرید اسی وقت لنگر لے کر جاتے ہیں یہاں ایک غریب انسان بول دے کہ اللہ کے نام پر کھانا کھلا دو تو اسے تھنہ دیا جاتا ہے کہ خود کماؤ 



کل بجلی کے بل جب ملے تو دن سے لے کر رات تک جو بھی ہمارے گھر آتا یہی کہتا کہ اپ کا بل کتنا آیا ہے میں جب ان سے پوچھتی تو کوئی کہ رہا تھا کہ ١٢ ہزار کوئی کہ رہا تھا ٦ ہزارکوئی ٧ ہزار اور اس سے بھی زیادہ لوگوں کے بل آئے ایک تو پاکستان میں اتنی مہنگائی ہے اوپر سے بجلی کے اتنے بل بھیجھنا یہ مسلمانوں کے کام تو لگتے ہی نہیں اور وہ بھی رمضان میں اتنے زیادہ بل عید کا تحفہ اس صورت میں دیا لوگوں کو کہ لوگ بیچارے عید سے پہلے ہی اداس ہو جائیں لعنت ہے ایسی حکومت پر اور نواز شریف تم پر تم ایسے نکلو گے کبھی کسی نے نہیں سوچا تھا لوگوں نے تمہیں ووٹ اس لئے دیے تھے کہ تم ملک کے حالات کو ٹھیک کرو نہ کہ روز روز خرابیاں پیدا کرو 



کہاں ہیں جو کہ رہے تھے کہ لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے بجلی کی قیمتوں میں کمی کریں گے اور ہماری عوام پر بھی لعنت ہیں جو کہ اتنے زیادہ بجلی کے بل بھرتی ہے اور اپنا حق لینا نہیں جانتی آپ سب اگر چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک ترقی کرے اور ہمارے ملک کے حکمران ٹھیک ہوں تو اٹھ کھڑے ہوں ان ظالموں کے خلاف اور دیکھیں کیسے ٹھیک ہوتا ہے نظام کیسے ٹھیک ہوتے ہیں حکمران جیسے کہ کل لاہور میں ہوا تمام لوگوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال کی ایسے ٹھیک ہوگا اب ہمارا ملک کیوں کہ لاتوں کے بوت باتوں سے نہیں مانتے 



١٤ اگست کو عمران خان کا لانگ مارچ بھی ہے لیکن مجھے غصہ ہے اس بات کا کہ آپ کو اپنی ہی پڑھی ہوئی ہے عوام کا کوئی خیال نہیں آپ اس وجہ سے لانگ مارچ کر رہے ہیں کہ آپ کو آپ کا حق ملے الیکشن دوبارہ ہوں یہی چاہتے ہیں آپ اگر آپ عوام کی خاطر لانگ مارچ کرتے تو پورے پاکستان کے لوگ آپ کے ساتھ ہوتے آپ کو اس کے خلاف لانگ مارچ کرنا چاہیئے جو ملک میں مہنگائی ہے آپ کو اس چیز کے خلاف لانگ مارچ کرنا چاہیے جو ملک میں لوڈ شیڈنگ ہے اور ہر اس چیز کے خلاف جس سے عوام بہت تنگ آ چکی ہے 



آپ سب کو بھی یہی کہنا چاہوں گی کہ آپ سب بھی اپنے آپ لئے آواز ضرور اٹھائیں اور اگر کوئی آپ کی آواز نہ سننے تو اس کو اس کی رہ ضرور دیکھیں جیسا کہ مصر اور لیبیا کے عوام نے کیا تھا ایسا ضرور ہوگا انشاللہ پاکستان میں بھی کیوں کہ ظلم زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتا -


 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160