معاشی نظام پارٹ ٹو

Posted on at


ہمارے ہاں علم کتابوں میں الگ اور عملی زندگی میں الگ ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو رہا۔ ہماری سیاسی قیادت بھی پاکستان کو بے توقیر کرنے میں اہم کردار ادا کرنے میں کوشاں ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے اس سیاستدانوں پر اعتبار کرنے سے بھی گریزاں ہیں۔ ہماری سیاسی قیادت عوام سے اور وعدے کرتی ہے۔ اور اسکے افعال میں ان وعدوں سے الگ کارفرمائی نظر آتی ہے۔ کوئی بھی بات یا تاثر جب بگڑتا ہے تو اسکے پیچھے کوئی ایک عمل کارفرما نہیں ہوتابلکہ بہت سے عوامل کر اسے تباہ کرتے ہیں۔

اس میں ہمارا میڈیا بھی اپنا کردار ادا کرنے میں مشغول ہے۔ میڈیا بہت سی غیر مصدقہ خبروں کو بڑی روانی کے ساتھ شائع کرنے میں مصروف نظر آتا ہے۔ اور اپنی بہت سی کمزوریوں کو مرچ مصالحہ لگا کر بیان کر کے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے میں شامل نظر آتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے پاکستان کو سب سے پہلے اپنا تعلیمی نظام بہتر بنانے کی ضرورت کو دیکھنا چاہیئے۔ جس ملک کی بنیاد کمزور ہو اسکی عمارت کبھی مضبوط اور پائیدار نہیں ہو سکتی۔ غربت کو ختم کرنے کے لیئے کام بنیادی ہنگاموں پر کیا جاۓ زیادہ سے زیادہ ادارے بناۓ جائیں۔

جہاں لوگوں کو روزگار فراہم کیا جاۓ۔ تاکہ غربت جیسی لعنت سے کچھ حد تک چھٹکارا مل سکے۔ میڈیا کے حوالے سے کچھ قانون وضح کیئے جائیں تا کہ میڈیا کی ان غیر مصدقہ اور بڑھا چڑھا کر بیان ہونے والی خبروں سے نجات حاصل ہو سکے۔ ان سب سے اہم جو بات ہے وہ سیاسی قیادت میں بدلاؤ ہے۔ پڑھے لکھے لوگ یا سیاستدان ہی ان معاملات کو بہترین انداز میں سمجھ سکتے ہین۔ لہذٰا اگر پاکستان کی قیادت فرض شناس ایماندار اور پڑھے لکھے سیاستدانوں کے ہاتھ میں ہو گی تو پاکستان انشااللہ اپنی کھوئی ہوئی عزت دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاۓ گا۔ 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160