کتاب اور کتاب بینی

Posted on at


علم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ کتاب ہے۔ نہ صرف یہ ایک بہترین مشغلہ ہے بلکہ وقت گزارنے کا ایک بہترین مصرف ہے۔ کتاب ایک ایسا خزانہ ہے جسے ہر کوئی حاصل کر سکتا ہے۔ کتاب کی قدروقیمت کا اندازہ صرف کتاب بین کو ہی ہو سکتا ہے۔ کتاب بینی انسان کو دنیا کے بہت سے رازوں سے آگاہ کرتی ہے۔ کتاب بینی انسان کو تمام رازوں کا پتہ دیتی ہےجو انسان کی ترقی کا بہت بڑا زینہ ہیں۔ آج تک جس قوم نے کتاب بینی کو اپنا شیوہ بنایا ہے اس قوم نے ترقی کے منازل طے کیئے ہیں۔ کتاب بینی سے ہی انسان اپنی تاریخ سے آگاہی حاصل کر سکتا ہے۔

کتاب بینی انسان کی تنہائی بانٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انسان جب تنہا ہوتا ہے تو کتاب اس کا بہترین ساتھی بن جاتی ہے۔ تنہائی میں انسان کو عجیب عجیب وسوسے ڈھسنے لگتے ہیں۔ عجیب و غریب خیالات انسان کو پریشان کرتے ہیں تو تنہائی میں کتاب ایک بہترین وسیلہ ثابت ہوتی ہے۔ کتاب بغیر سفر کیے انسان کو ملکوں ملکوں گما لاتی ہے۔ نگر نگر کی سفر کراتی ہے۔ انسان دوسرے ممالک کی جغرافیائی حدود، قدرتی و مصنوعی مناظر خدا اور انسان کے بنائے شاہکار کو بغیر دیکھے جان جاتا ہے۔

کتب دانائی کا بہتریں سرچشمہ ہیں۔ کتاب ہی انسان کو عالم بناتی ہے اور بے علم اور عالم میں فرق کا باعث ہے۔ کتاب ہی بیوقوف کو دانا اور عقلمند بناتی ہے۔ وہ انسان کو مثبت سوچ کی طرف راغب کرتی ہے۔ انسان میں کچھ کر دکھانے کا عزم پیدا کرتی ہے۔

کتاب انسان کو کھوج لگانے پر مجبور کرتی ہے۔ کتاب کسی بھی عمل کو اتنے اچھے پیرائے میں بیان کرتی ہے کہ کہ انسان تجربہ کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ کتاب انسان کو عملی میدان میں لا کھڑا کر دیتی ہے۔ کتاب علم کا بیش بہا خزانہ ہے۔ یہ ماضی، حال اور مستقبل کا پتہ دیتی ہے۔ کتاب ہی انسان کو زمانہ شناس بناتی ہے۔ کتاب یہ انسان کو زندگی گزارنے کا سلیقہ بتاتی ہے، کتاب ہی انسان کو کامیابی کا راستہ دکھاتی ہے۔ کتاب ہی ہمیں بتاتی ہے کہ کامیاب ترین انسانوں کی کیا روش تھی کیا طریقہ کار تھا کہ انھوں نے اتنی کامیابیاں حاصل کیں اور انسان کامیابی کیسے حاصل کر سکتا ہے۔

کتاب ہی انسان کو اخلاقی اقدار سکھاتی ہے، کتاب ہی انسان کو مہذب بناتی ہے، کتاب ہی انسان کو صحیح اور غلط میں تمیز سکھاتی ہے، کتاب انسان کو آداب زندگی سکھاتی ہے۔ کتاب انسان کو راست گو بناتی ہے۔ کتاب انسان کو نیک اور باعمل بناتی ہے۔ کتاب انسان کو باوقار اور باعزت بناتی ہے۔ کتاب انسان کو بامقصد زندگی گزارنے کی طرف گامزن کرتی ہے۔ کتاب ہمیں اس قابل بناتی ہے کہ ہم اس کا مطالعہ کر کے معاش زندگی کما سکیں اور دوسرے لوگوں پر بوجھ نہ بن سکیں۔

یہ کتاب ہی تو ہے جو انسانوں کو جانوروں میں ممتاز کرتی ہے۔ کتاب ہی کی بدولت انسان اشرف المخلوقات کہلاتا ہے۔ کتاب ہی انسان کو سمندر کی گہرائیوں سے لے کر آسمان کی وسعتوں تک، اس دنیا میں موجود ہر شے کا علم دیتی ہے۔ کتاب دنیا کے رازونیاز سے آگاہ کرتی ہے۔

 



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160