لاہور بلال گنج

Posted on at


لاہور بلال گنج


 



 


 


لاہور بلال گنج داتا دربار کی پچھلی سائڈ پر واقع ہے یہ بہت بڑی سپئرپارٹز کی مارکیٹ ہے یہاں آپ کو ہر قسم کا نیا اور پرانا گاڑیوں ۔ٹرکوں۔بسوں۔موٹرسائیکلوں۔ٹیوٹا۔پیک اپ۔وین اس طرح کی تمام گاڑیوں کے پارٹز ملیں گے۔


یہاں پر بہت سارا سامان نیا بھی ہوتا ہے لیکن زیادہ تر چیزیں سکینڈ ہینڈ ہوتی ہیں یہ سب وہ سکینڈ ہینڈ سامان ہے جو پہلے پا کستان میں استعمال نہیں ہوا ہوتا بلکہ باہر کے ملکوں ست آتا ہے کابلی انجن۔جاپانی انجن۔چائنہ کے انجن اس طرح کا سامان باہر کے ملکوں سے آتا ہے انہی ملکوں سے نئے انجن وغیرہ بھی آتے ہیں ۔


 


 



 


اس مارکیٹ میں کچھ ایسی پارٹیاں بھی ہیں جو پرانی گاڈیاں خرید کرجیسے کرولا ۸۲۔کرولا ۸۶۔جیپ ان گاڑیوں کو دوبارہ سے تیار کرتے ہیں ان میں مختلف قسم کے انجن استعمال کرتے ہیں جیسے ساڈے۶۰۰ سی سی انجن کی سپیڈ اتنی زیادہ ہوتی ہے کہعام ۱۰۰۰ سے ۱۲۰۰ سی سی انجن گاڑی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور یہ ان سے فیول بھی کم استعمال کرتا ہے۔


اس طرح مختلف جیپیں بھی تیار کی جاتی ہیں جو بہت اچھی ایورئج دیتی ہیں اور بہت پاور رکھتی ہیں۔


 



 


 


بلال گنج میں کچھ دوکانیں ایسی ہیں جن پر باہر کی موٹروں کا کام کیا جاتا ہے ان میں مختلف چیزوں کی موٹریں بھی  شامل ہیں  اور پانی والے انجکٹر پمپ۔ثمر سیور پمپ۔سپین کا ڈونکی پمپ۔اس طرح کے اور سینکڑوں قسم کے پمپ یہاں ملتے ہیں یہ سب پمپ باہر سے استعمال شدہ آتے ہیں ان میں کچھ پمپ کی حالت صاف ستھری ہوتی ہے جو ایسے ہی سیل ہو جاتے ہیں اور کچھ پمپ کو کھول کر صاف کیا جاتا ہے ان کے بیرنگ چینج کر کے دوبارہ فٹنگ کر دی جاتی ہے۔



About the author

160