فیفا ورلڈ کپ فائنل ٢٠١٤

Posted on at


 

جرمنی چوتھی بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا. اس کے ساتھ ہی جرمنی نے آٹھواں ورلڈ کپ فائنل کھیل کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا.اس بار جرمنی نے ورلڈ کپ ٢٤ سال بعد جیتا. ١٩٩٠ کے ورلڈ کپ ممیں بھی جرمنی نے فائنل میں ارجنٹائن کو ہی ہرا کر جیتا تھا. اس کے علاوہ ٢٠١٠ اور ٢٠٠٦ ک ورلڈ کپ میں بھی ارجنٹائن جرمنی سے ہی شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوا تھا.

ریو ڈی جنیرو کے مارا کا نا اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا فائنل جب شروع ہوا تو توقعات کے عین مطابق دونوں جانب سے انتہائی جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا . پہلے حلف کے آغاز میں ارجنٹائن کی ٹیم زیادہ خطرناک دکھائی دے رہی تھی.

آغاز میں ارجنٹائن کی ٹیم نے کافی اچھی مووز بنائی. فائنل کے بیسویں منٹ میں ارجنٹائن کے ایگواین کو گول کرنے کا ایک سنہری موقعہ ملا لیکن ان کی شاٹ پے بال گول سے کہیں دور جا کے لگا. پہلے حلف کے اختتام پر ارجنٹائن کے کھیل میں تیزی آئ اور میرے بہترین کھلاڑی میسسی کو گول یکینی گول کرنے کا ایک موقع ملا تاہم جرمن دفاعی کھلاڑی نے یکینی گول بچا لیا اور وہ گول نہ کر سکے . کاش وو اس وقت گول کر دیتے تو آج میں بلاگ اتنے دکھ کے بجاتے بہت خوشی سے لکھ رہی ہوتی ککیونکہ اس صراط میں ارجنٹائن ورلڈ چیمپئن ہوتا. 

جرمنی نے بھی مخالف گول پر اچھے حملے کیے لکن جرمنی بھی برتری لینے میں ناکام رہا. پہلے ہاف کے اضافی وقت میں جرمن کھلاڑی کا ہیڈر ارجنٹائن کے گول پوسٹ سے ٹکرا کے واپس آ گیا اور اس طرح پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا.

دوسرے حاف کے آغاز میں ہی میسی کو گول کرنے کا شاندار موقع ہاتھ آیا لیکن . . . . . . افسوس کے ساتھ لکھنا پر رہا ہے کہ میسی گول نہ کر سکے. جرمن ٹیم نے شروع کے دس منٹ کے بعد گیم پر کنٹرول حاصل کر لیا اور اس کے بعد زیادہ وقت گیند ارجنٹائن کے ہاف میں ہی رہا. تاہم سیمی فائنل کی طرح ارجنٹائن کے دفاعی کھلاڑیوں نے بہت زبردست کھیل پیش کیا اور کوئی گول نہیں ہونے دیا. یوں دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں. اور دوسرا ہاف بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا. اس کے بعد اضافی وقت دیا گیا جس کے پہلے ہی منٹ میں جرمن کھلاڑیوں شرل اور اوزل نے گول پر نشانے لگے لیکن ارجنٹائن کے گول کیپر نے گول ہونے سے بچا لیا.اضافی وقت کے ساتویں منٹ میں پلاسیو کو گول کرنے کا موقع ملا تاہم وو گول نہ کر سکے. یہ اس میچ کا چوتھا ایسا موکا یحیٰ جب ارجنٹائن برتری حاصل کر سکتا تھا. لیکن ایسا نہ ہو سکا. میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول جرمنی کے ٢٢ سالہ ماریو گوتسے نے ایک سو تیرھویں منٹ میں کیا.

اور یوں جرمنی ورلڈ چیمپئن بن گیا. اور مجھ جسے ارجنٹائن اور میسی کے سپوٹرز روتے ہی رہ گے.

http://www.youtube.com/watch?v=uvjH_BycUNo



About the author

Sahar_Fatima

I am Sahar Fatima. And I am interested in bloging.

Subscribe 0
160