--گھریلو اور روزہ مرہ زندگی میں آرائش

Posted on at



اکثرخواتین کی عادت ہوتی ہے کہ جب باہر جاتی ہیں یا کسی جشن میں شرکت کرتی ہیں یا کہیں دعوت میں جاتی ہیں تو آرائش کرتی ہیں،بہترین لباس پہنتی ہیں اور حتی المقدور شکل میں گھر سے باہر جاتی ہیں لیکن جب گھر واپس آتی ہیں تو فوراًاچھے خوبصورت لباس کو اتار دیتی ہیں ،معمولی اور پرانے کپڑۓ پہن لیتی ہیں،گھر میں صاف ستھری نہیں رہتیں،بناؤسنگھار نہیں کرتیں الجھے بالوں اور گھرداری کے لباس میں گھومتی رہتی ہیں۔داغ لگے میلے کچیلے کپڑے پہنے رہتی ہیں۔حالانکہ ہونا چاہئے اس کے برعکس۔عورت کو چاہئے گھر میں اپنے شوہر کے لئے آرائش کرے،اپنے شوہر کے لئے جو کہ اس کا دائمی شریک زندگی ،دوست،مونس وغمخوار اور اس کے بچوں کا باپ ہے،سجےبنے،اسے نازو انداز دکھائے اور اس کے دل کو اپنے بس میں کرے تاکہ گلی کوچے کے دلبر اس کے دل میں جگہ نہ پاسکیں۔ دوسروں کی کیا اہمیت ہے کہ ان کے لیے زیب وزینت کی جائے۔کیا یہ بات قابل تاسف نہیں کہ عورت غیروں ی توجہ کا مرکز بننے کے لئے آرائش وزیبائش کرے اور جوان مردوں اور دوسری عورتوں کے لئے مشکلات پیدا کردے۔


حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:


"جو عورت خوشبو لگا کر باہر جائے جب تک گھر واپس ناآجائے خدا کی رحمت سے دور رہتی ہیں۔"


حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشاد گرامی ہے کہ تم میں سے بہترین عورت وہ ہے جو اپنے شوہر کی اطاعت گزار ہو اس کے لئے آرائش کرے لیکن اپنا بناؤ سنگھار غیروں پر ظاہر نہ کرے،اور تم سے بدترین عورت وہ ہے جو اپنے شوہر کی غیر موجودگی میں زینت کرے۔


خاتون عزیز!ایک مردکے دل کو قابو کرنا،وہ بھی ہمیشہ کے لیے آسان کام نہیں ہے۔یہ نہ کہیے کہ وہ مجھے چاہتاہے،لہٰذا کیا ضرورت ہے کہ اس کے سامنے سجوں بنوں اور نازوانداز دکھاؤں،جی نہیں اس کے عشق کی ہمیشہ حفاظت کیجئے ۔


یقین جانیے آپ کا شوہر چاہتا ہے کہ آپ اس کے سامنے ہمیشہ بنی سنوری اور صاف ستھری رہیں،خواہ زبان سے نہ کہتا ہو،اگر آپ اس کی دلی خواہش کو پورا نہ کریں تو ممکن ہے گھر سے باہرصاف ستھری اور سجی بنی عورتوں کو دیکھتا ہوتو ان کامقابلہ آپ کی بری وضع قطع سے کرتا ہواور سوچتا ہو کہ یہ فرشتےہیں جو آسمان سے نازل ہوئے ہیں ۔آپ بھی گھر میں اس کے لیے صاف ستھری رہیے،بناؤ سنگھا کیجئے،اچھے اچھے لباس پہنئے،نازو انداز دکھائیے تاکہ وہ سمجھے کہ آپ بھی کم نہیں بلکہ ان عورتوں سے زیادہ اچھی اور خوب صورت ہیں،ایسی صورت میں آپ اس کے پائیدا عشق کی امید کرسکتی ہیں اور ہمیشہ کے لیے اس کے دل پر حکومت کرسکتی ہیں۔


شاید آپ کہیں کہ گھرمیں اور باورچی خانے کے کاموں میں بن سنور کر رہنا ممکن نہیں لیکن اگر آپ اس عمل کی قدروقیمت سے واقف ہوجائیں تو یقیناًاس مشکل کو حل کرسکتی ہیں ۔گھر کے کاموں کو انجام دینے کے لیے ایک لباس مخصوص کرلیجئے اور کام کے وقت اسے استعمال کیجئے ۔جب کام سے فارغ ہوجائیں اور آپ کے شوہر کے آنے کا وقت ہو اس وقت صاف ستھری ہوکر عمدہ لباس پہنئے ،بالوں کو سنوارئیے اور آراستہ ہوکر اپنے شوہر کی آمد کا انتظار کیجئے ۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160