گرمی کا دشمن ....... کھیرا

Posted on at


یہ گرمی کا موسم ہے اور ان دنوں میں گرمی کافی شدت اختیار کر چکی ہے جس کی وجہ سے آپ کو کافی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو گا . گرم موسم میں مزاج کے مطابق ہر آدمی کا ٹھنڈی چیز کھانے کا دل چاہتا ہے جس طرح سرد موسم میں گرم چیز جیسے انڈے وغیرہ کھانے کو دل چاہتا ہے. گرمیوں میں آپ مشروب وغیرا پیتے ہوں گے تا کہ گرمی کی شدت کا مقابلہ کیا جا سکے لیکن میں آپ کو گرمی کے مقابلے کے لیے ایک چیز کا تعارف کروانے جا رہی ہوں جو گرمی کے موسم میں صحت کے لئے کافی موزوں ہے اور بازار سے بآسانی مل بھی جاتی ہے. آپ میں سے ہر بچہ اسے اچھی طرح جانتا ہے. اس کے لیے کوئی اتنے بڑے تعارف کی ضرورت نہیں کیونکہ یے بلکل ھی ایک سادہ چیز ہے. جس کو ہم کھیرے کے نام سے جانتے ہیں. آپ اس کا نام سن کہ حیران تو ہوے ہوں گے کہ اتنی عام سی چیز لیکن ایک بات کان کھول کر سن لیں. یہ ہے تو بڑی عام سی چیز، لیکن اس کے فائدے بڑے بڑے ہیں. جس سے اکثر لوگ نا واقف ہیں.


چلیں آج پھر الله کی توفیق سے آپ سارے اس کے فوائد سے واقف ہو جائیں گے.


کھیرا سبزی کے خاندان میں سےایک ایسا رکن ہے جو کہ دنیا کے اکثر ممالک میں بیل کی صورت میں اگتا ہے اور یہ بیل زمین کے اوپر پھیلی ہوتی ہے. اگر ساتھ کوئی درخت وغیرہ ہو تو اس کے اوپر بھی چڑ جاتی ہے. اس کی کاشت کے بارے میں پہلے یہ خیا ل تھا کہ یے صرف گرمیوں کے موسم میں ھی کاشت ہوتا ہے لیکن اب یہ دنیا کے اکثر ممالک میں سارا سال ھی دستیاب ہوتا ہے.


                   


کھیرا بہت سارے امراض کا ایک قدرتی علاج ہے. عام طور پر کھیرا کھانے کا جو طریقہ ہمیں بتایا جاتا ہے وہ یہ ہے کے اس کا چھلکا اتار کر کھایا جاۓ. یہ بھی کسی حد تک درست ہے لیکن چھلکے میں وٹامن اے اور سی پاۓ جاتے ہیں اس لئے اس سے پورے فوائد حاصل کرنے کے لئے اس کو اچھی طرح دھو کر چھلکے سمیت استعمال کرنا چاہیۓ.


اگر استعمال کرتے وقت اس کے اوپر کالا نمک چھڑک لیا جاۓ تو پھر یہ بہت جلدی ہضم ہو جاتا ہے. کھیرا صرف بھوک مٹانے کے لئے ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں. یہ طاقت حاصل کرنے، موٹاپے کو کم کرنے، سر درد کو بھگانے اور منہ کی بدبو دور کرنے کے بھی کام آتا ہے. یہ گردے، جگر اور پیشاپ سے متعلق مسائل سے نجات پانے میں بھی مددگار ہے. اسے تھکاوٹ کو کم کرنے، سٹیل کے برتنوں کو داغوں سے پاک کرنے کے لئے، پین کا لکھا ہوا مٹانے کے لئےبھی استعمال کیا جاتا ہے.


              


نمی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے کھیرا گرمی کے موسم میں جلد کے ساتھ ساتھ پورے جسم کو تندرست بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے. کھیرے کے مستقل استعمال سے جسم میں قوت مدافعت بڑھتی ہےاور سردی میں زکام ہونے کے امکانات کم حتی ہیں. اگر گرمی کی شدت زیادہ ہو تو ایک گلاس کھیرا اور جوائن کا جوس پیئیں یہ جسم کے درجہ حرارت کو معمول پر لانے اور لو یعنی گرم ہوا سے بچنے میں مفید ہے. کھیرے میں کچھ مقدار پوٹاشیم کی بھی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے.کھیرے کا ایک حیران کن فائدہ یہ بھی ہے کے یہ ناخنوں کو ٹوٹنے سے محفوظ رکھتا ہے اور انہیں تندرست بناتا ہےگیس کی پریشانی میں بھی کھیرا فائدہمند ہے کھیرے کا عرق دانت اور مسوڑے سے جڑی پرشانیوں سے بھی نجات دیتا ہے.


                     


کھیرے کے چند بڑے بڑے فوائد


١- جوڑوں کے درد کا خاتمہ کرتا ہے.


٢- خون میں کولسٹرول کو کم کرتا ہے.


٣- ہاضمہ ٹھیک کرتا ہے.


٤- سردرد سے بچاتا ہے.


٥-بلڈ پریشر سے بچاتا ہے.


٦-شگر کے مریض کے لئے بہتر ہے.


٧-کینسر کی بیماری سے لڑنے میں مدد کرتا ہے. 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160