(حصہ اول) عید

Posted on at



عید مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے، رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کو عید کی صورت میں ایک خاص انعام دیا جاتا ہے جیسے کسی مزدور کو دن بھر کی مزدوری کے بعد اُجرت دی جاتی ہے، اجرت کے ملتے ہی اس کے دن بھر کی تھکن اتر جاتی ہے، بالکل اسی طرح رمضان کے سخت ترین روزے رکھنے کے بعد اجرت سے کہیں زیادہ خوشی عید کی صورت میں ملتی ہے، عید اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں پر ایک خاص تحفہ ہے جو بندوں کو رمضان المبارک کے ماہِ مبارک میں خاص فرمانبرداری اور عبادات کے عوض نوازا جاتا ہے۔


 


عید مسلمانوں کا خوشیوں بھرا تہوار ہے جس میں چھوٹے بڑے سب عید کی خوشیاں بھر پور طریقے سے مناتے ہیں، عید سے مہینہ پہلے ہی عید کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ چھوٹے بڑے عید کی تیاریاں زور و شور سے کرتے ہیں،خوبصورت لباس خریدے جاتے ہیں، بچیوں کے لیئے رنگارنگ تتلیوں جیسے فراکیں لی جاتی ہیں۔


 


بچوں کے لیئے کُرتا شلوار، تھری پیس سوٹ، کڑھائی والے کُرتے اور پینٹ شرٹ خریدے جاتے ہیں۔ ہم رنگ یا میچینگ جوتے خریدے جاتے ہیں۔



اسی طرح لڑکوں کے لیئے شوز، سینڈلز اور خوبصورت نقش و نگار والے چپل لیئے جاتے ہیں۔ اور ساتھ میں خوبصورت خوشبووں والے پرفیومز اور باڈی سپریز بھی لیئے جاتے ہیں۔


 


   اور لڑکیوں کے لیئے چوڑیاں، مہندی، ہار، بُندے اور دوسرا زیور وغیرہ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ میک اپ کا سامان کاسمیٹکس وغیرو بھی خریدا جاتا ہے۔


 


عید کے دن طرح طرح کے پکوان پکتے ہیں اس لیئے عید کے دن کے لیئے سپیشل عید مینو کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء بھی خریدی جاتی ہیں، جیسے سویاں، کسٹرڈ، رس ملائی، چنا چاٹ، فروٹ چاٹ، بریانی، کوفتے، قورما، شوارما، مرغ روسٹ، کھیر، کولڈ ڈرنکس اور مزے دار سویٹس وغیرہ کا سامان بھی خریدا جاتا ہے۔


 


رمضان المبارک 29 یا 30 روزوں پر مشتمل ہوتا ہے جیسا کہ یہ قمری مہینہ ہے اس لیئے شوال کا چاند 29 رمضان کو دیکھا جاتا ہے۔ ہلال کمیٹی اس مقصد کے لیئے بیٹھ جاتی ہے سب لوگ انتیسواں روزہ افطار کرنے کے بعد چاند پر نظریں لگائے ہوتے ہیں جبکہ کچھ لوگ ٹی وی یا ریڈیو کے پاس بیٹھ کر اپنی آنکیھیں اور کان شوال کے چاند کی خبر سننے اور دیکھنے کے لیئے لگائے ہوتے ہیں۔



جیسے ہی چاند نظر آنے کی خبر ملتی ہے تو ہر طرف شور و غل اُٹھ جاتا ہے، بچے پٹاخے خرید کر اپنی خوشی مناتے ہیں، جوان لڑکے ہوائی فائرنگ شروع کر دیتے ہیں، لڑکیاں مہندی لگانے ایک دوسرے کے گھر چلی جاتی ہیں، ہر طرف ایک میلے کا سماں ہوتا ہے، بڑے بزرگ ایک دوسرے کو چاند کی۔ مبارک باد دیتے ہیں، گھر میں عورتیں کھانے پینے کی تیاریاں شروع کر دیتی ہیں، اور بعض لوگ عید کی کچھ شاپنگ چاند رات کو کرتے ہیں، جیسے جوتے، چوڑیاں، مہندی، ریڈی میڈ سوٹس وغیرہ لیئے جاتے ہیں


 


  


 



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160