علاج کرانے میں جن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

Posted on at



 


 


 


چھوٹی موٹی بیماریوں میں دوا نہ کرنا چاہئے۔ کھانے پینے چلنے پھرنے ہوا کے بدلنے سے اس کی تدابیر کر لینی چاہیے۔ جیسے گرم ہوا سے سر میں درد ہو گیا ہے تو سرد ہوا میں بیٹھ جائیں یا کھانے سے پیٹ میں بوجھ ہو گیا ہے تو ایک دو وقت فاقہ کر لیں یا نیند کی کمی کی وجہ سے سر میں درد ہو گیا ہے تو سو جائیں یا پھر زیادہ سونے سے سستی ہو گئی ہے تو کم سوئیں۔جب ان تدبیروں سے کام نہ چلے تو اب دوا لو۔ مرض خواہ کیسا ہی سخت ہوگبھراؤ مت اس سے علاج کا انتظام خراب ہو جاتا ہے۔ خوب استقلال اور اطمینان سے علاج کرو۔جب کوئی دوا ایک مدت تک کھانی ہو تو کبھی کبھی ایک دو دن کو چھوڑ دیا کرو یا اس کی جگہ اور دوا بدل دو کیونکہ جس دوا کی عادت ہو جاتی ہےاس کا اثر نہیں رہتا۔جب تک غذا سے کام چلے دوا کو اختیار نہ کرو۔دل اور جگر اور دماغ اور پھیپھڑوں اور آنکھ وغیرہ جو کہ نازک چیزیں ہیں ان کے لیے ایسی دوا مت استعمال کرو جو بہت تیز ہیں یا بہت ٹھنڈی ہیں یا زہریلی ہیں۔علاج ہمیشہ ایسے طبیب سے کرائیں جو حکمت کا علم رکھتا ہو اور تجربہ کار بھی ہو۔ علاج غور اور تحقیق سے کرتا ہو بے سوچے سمجھے نسخہ نہ لکھ دیتا ہو۔ بیماری میں پرہیز کو دوا سے زیادہ ضروری سمجھو اور تندرستی میں پرہیز ہر گز نہ کرو۔ فصل کی چیزوں میں سے جس کو دل چاہے شوق سے کھاؤ مگر یہ خیال رکھو کہ پیٹ سے زیادہ نہ کھاؤ اور پیٹ میں کوئی گڑبڑ پاؤ تو فاقہ کر لو۔زکام کھانسی، آنکھ دکھنا، پسلی کا درد، بدہضمیبار بار پاضانہ جانا، پیچیش آنا، آنت اترنا، بضار جو ہر وقت رہتا ہو یا کھانا کھا کر ہو جاتا ہو، کسی جانور یا آدمی کا کاٹ کھانا، زہریلی دوا کھا لینا، دل دھڑکنا، چکر آنا، جگہ جگہ سے بدن پھڑکناتمام بدن کا سن ہو جانا اور جب بھوک بہت بڑھ جائے یا بہت گھٹ جائے یا پسینہ بہت آنے لگی یا بالکل نہ آئے یا کوئی اور بات اپنی ہمیشہ کی عادت کے خلاف پیدا ہو جائے تو سمجھو کہ بیماری آتی ہے جلدی حکیم سے خبر کر کے تدبیر کرو اور غذا وغیرہ میں بے ترکیبی یہ ہونے دو۔




About the author

Noor-e-Harram

i am nor-e-harram from Pakistan. doing BBA from virtual University of Pakistan. Filmannex is good platform for me to work at home........

Subscribe 0
160