انسان کی زندگی کی اصلیت ،بچپن ،جوانی اور بڑھاپا

Posted on at


زندگی اللہ کی بہت بری نعمت ہے جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے انسان بھی روز زندگی کے نئے دور میں داخل ہوتا ہے انسان جب پیدا ہوتا ہے تو انسان کا بچپن کہلاتا ہے جب جوان ہوتا ہے تو جوانی کے کی عمر سے پکارا جاتا ہے اور جب بوڑھا ہوتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ اب تم آخری سٹیج پر آ چکے ہو اس کے بعد اس کی موت ہی ہے 



بچپن 


انسان کا بچپن ایک ایسا آئینہ ہوتا ہے جو کہ اسے کبھی بھی نہیں بھولتا انسان کا بچپن اچھا گزرے تو اسے بہت یاد آتا ہے اور اگر برا گزرے تو بھی اسے تلخ یادیں ہمیشہ یاد رہتی ہیں بچپن میں انسان سبھی کا پیار پاتا ہے ماں،باپ ،بھن ،بھائی اور رشتے داروں کا انسان جب بچپن کی عمر میں ہوتا ہے تو اسے بہت سی کہانیاں سننے کو ملتی ہیں امی،ابو یا دادی سے اور یہ کہانیاں صرف کہانیاں نہیں ہوتیں بلکہ انے والی زندگی میں یہی کہانیاں اس کا شدت سے انتظار کرتی رہتی ہیں اور آگے جا کر جب یہی کہانیاں اس کی اصل زندگی میں داخل ہوتی ہیں تو اسے اپنا بچپن یاد آ جاتا ہے اور امی،ابو،دادی،دادا کی سنائی ہوئی کہانیاں بھی یاد آتی ہیں اور اس وقت اسے معلوم ہوتا ہے کہ ان کہانیوں کی کیا حقیت تھی 



جوانی 


اگر انسان کا بچپن اچھا گزرا ہوا ہو اور اسی کسی بھی چیز کی کمی نہ ہوئی ہو اور اپنوں سے پیار پایا ہو تو ایسا انسان جوانی میں بہت ہی مخلص ہوتا ہے اور ہر کسی کی عزت کرتا ہے عزت سے پیش آتا ہے اور ماں،باپ کی عزت بھی کرتا ہے اور رشتوں کی بھی لیکن اگر کوئی ایسا انسان جس نے اپنا بچپن صرف محرومی میں گزارا ہو اور اسے کسی کا بھی پیار اور توجہ نہ ملی ہو تو ایسا انسان جوانی میں بری محفلوں میں بیٹھنے لگتا ہے ہر قسم کا نشہ کرتا ہے اور ہر کسی کو دکھ کے سوا کچھ بھی نہیں دیتا اور اپنے سر لوگوں کی دشمنیاں لیتا ہے اور دوسروں سے بدعا لیتا رہتا ہے اور کوئی بھی اسے معاشرے میں پسند نہیں کرتا ،



بڑھاپا 


انسان کی زندگی میں تین سٹیج اتے ہیں پہلا بچپن جو کہ آپ کو بتا چکا ہوں اور دوسرا جوانی اور سب سے آخر میں انسان کی زندگی میں جو وقت آتا ہے وہ ہے بڑھاپا ،اگر انسان نے بچپن،جوانی اچھی گزاری ہو اور اس نے صرف اور صرف اللہ کو ہی راضی کرنے کی کوشش کی ہو تو اس انسان کا بڑھاپا بھی اچھا اور نیک گزرتا ہے اور اگر یہ تمام چیزیں انسان کی زندگی میں اچھی نہ گزری ہوں تو اس کا بڑھاپا بھی بہت ہی بدتر گزرتا ہے بعض لوگ تو ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ بڑھاپے میں نہ ہی نماز پڑھتے ہیں اور نہ ہی کوئی نیک کام کرتے ہیں اور جب ان کا آخری وقت آتا ہے تو اس وقت اس کی روح بھی نہیں نکلتی آسانی سے اور مرنے کے بعد بھی لوگ اس انسان کے پیچھے باتیں کرتے ہیں الله ہم سب کو نیک کام کرنے اور ایمان کی موت نصیب کرے 



امین 
انسان کا بچپن،جوانی اور بڑھاپا یہ تینوں چیزیں ہر انسان کی زندگی میں ضرور آتی ہیں اگر زندگی ہو تو تمام انسانوں میں اچھے اور برے انسان ضرور ہوتے ہیں اور ہر انسان ایک جیسا نہیں ہوتا اور نہ ہی کبھی ہو سکتا ہے آپ کا بچپن جیسا بھی گزرا ہو لیکن جوانی کو اچھے طریقہ سے گزاریں کیوں کہ جوانی کی عبادت کا ثواب بھی زیادہ ہے اور گناہوں کی پکڑ بھی بہت سخت ہے 


 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160