اچھی نیند لینے کے چھ طریقے

Posted on at


بیشتر افراد سے جب یہ سوال ہوتا ہے کہ کیا انھیں اچھی طرح نیند آتی ہے تو ان کا جواب نفی میں ہوتا ہے. تشویش ناک بات یہ ہے کہ لوگ اس کا تجزیہ کرنے میں بھی ناکام رہتے ہیں کہ وہ بےخوابی میں کیوں مبتلا ہیں اور اس کی روک تھام کا کیا طریقہ ہے. صبح اٹھنے کے بعد وہ تازہ دم نہیں ہوتے اور کام کرتے وقت جھنجلاہٹ میں مبتلا ہو جاتے ہیں


نیند نہ آنے کے اسباب خارجی اور داخلی دونوں ہو سکتے ہیں. مثال کے طور پر جسمانی کمزوری، بےحد تھکن اور زودحسی. حساس ہونے اور چھوٹے واقعات کا گہرا اثر لینے سے بھی نیند غائب ہو جاتی ہے. اچھی نیند نہ لینے پر آپ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور آپ کا مزاج بھی خراب رہتا ہے



یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کی کام کی عادتیں اور کام کرنے کا انداز آپ کی نیند میں رکاوٹ دا رہا ہو. تھوڑی سی تبدیلی سے آپ کا مسلہ حل ہو سکتا ہے. ذیل میں درج ذیل چھ طریقوں پر عمل کر کریں گے تو آپ کو اچھی نیند آئے گی


نیند کا وقت مقرر کیجیے


جب آپ مقررہ وقت پر سونے کے لئے بستر پر لیٹتے ہے اور صبح الارم کے مطابق بیدار ہو جاتے ہیں، حد یہ ہے کہ چھٹی کے دنوں میں بھی یہی معمول بنا لیتے ہیں تو آپ کے جسم کے اندر کی گھڑی بھی اس کے مطابق ہو جاتی ے. پھر آپ کو الارم کی ضرورت نہیں پڑتی اور سارے کام وقت کے مطابق ہونے لگتے ہیں. صبح کی روشنی سے آپ کے دماغ کی گھڑی کام کرنے لگتی ہے اور آپ کو بیدار کر دیتی ہے


خواب گاہ کی سرگرمیوں کو محدود کیجیے


روزمرہ کی مصروفیات کو خواب گاہ سے باہر نمٹائیں. ٹی وی دیکھنا، مختلف مسائل پر اپنی بیوی سے بات کرنا ہو یا مطالعہ کرنا ہو تو اسے خواب گاہ سے باہر ہی کیجیے. خواب گاہ سونے کی جگہ ہے وہاں ذہن میں بوجھ نہ ڈالیں. مذکورہ کام کرنے سے ذہن بٹ جاتا ہے اور کبھی کبھی دماغ میں ہیجان پیدا ہو جاتا اور سوچیں منتشر ہونے لگتی ہیں 


اگر نیند نہ آ رہی ہو تو


مقررہ وقت پر بستر پر لیٹنے کے بعد بھی نیند نہ آ رہی ہو یا ابتدائی اوقات میں نیند آ جاۓ اور بعد میں آنکھ کھل جاۓ تو بستر پر کروٹیں بدلنے کی ضرورت نہیں. دوسرے کمرے میں جا کر ٹی وی دیکھیے یا مطالعے میں مصروف ہو جائیے. توجہ ہٹانے کے لئے یہ ایک بہترین حربہ ہے. آپ خود پر غنودگی طاری ہوتی محسوس کریں گے. اس وقت پھر خواب گاہ کا رخ کیجیے. اب آپ کو گہری نیند آئے گی  


خواب گاہ کے درجہ حرارت کو تبدیل نہ کیجیے


وہ افراد جن کی خواب گاہ میں ایئر کنڈیشن لگا ہو، وہ اس کے درجہ حرارت کو تبدیل نہ کریں. ممکن ہے کہ آپ کو معلوم نہ ہو کہ جسم کا درجہ حرارت گھٹنے یا بڑھنے سے اس کا کیمیائی نظام متاثر ہو جاتا ہے. آپ کا جسم جب ایک مخصوص درجہ حرارت کو قبول کر لیتا ہے تو اس کا عادی ہو جاتا ہے. اگر آپ اس میں تبدیلی کریں گے تو آپ کی نیند میں خلل پڑ جاۓ گا


سونے سے پہلے ہلکی ورزش سے بھی اچھی نیند آ جاتی ہے، مگر ورزش چند گھنٹے پہلے کیجیے. سخت ورزش کرنے سے جسم گرم ہو جاتا ہے اور پٹھے اکڑ جاتے ہیں، اس لئے فوری نیند نہیں آتی


چاۓ اور کافی کو ہاتھ نہ لگائیں


چاۓ اور کافی کے اثرات آپ کے جسم میں دیر تک رہتے ہیں، اس لئے سونے سے پہلے انھیں ہاتھ نہ لگائیے. اکثر لوگ یہ کہتے بھی سنے گئے ہیں کہہ انھیں کافی کے بعد اچھی نیند آتی ہے. بہرحال یہ کلیہ سب کے لئے ٹھیک نہیں ہے. سونے سے پہلے آپ چاۓ اور کافی سے اجتناب کریں تو بہتر ہی ہے


شوروغل سے بچیں


باہر سے آپ کی خواب گاہ تک آنے والا شور بھی آپ کی نیند میں خلل ڈال سکتا ہے. کوشش کیجیے کہ یہ دھیما ہو جاۓ. اس لئے کھڑکیوں پر بھاری پردے ڈالیے، یہ شور کو جذب کر لیتے ہیں. گھر میں جتنے بھی شور مچانے والے آلات ہوں، انھیں رات کے وقت بند کر دیجیے. موسیقی دماغ پر خوش گوار اثرات مرتب کرتی ہے، اس لئے ہلکی موسیقی سنیے، اس سے بھی اچھی نیند آتی ہے


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post


میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ


اگلے بلاگ تک کے لئے اجازت چاہوں گا


الله حافظ


بلاگ رائیٹر


زوہیب شامی 


 



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160