-- جلد کی حفاظت

Posted on at



جل کی حفاظت کا پہلا اصول یہ ہے کہ جلد کو کم سے کم چھیڑا جائے اور اس کی صفائی کی جائے ۔


آپ کی جلد بہت خشک ہے تو آپ ایسا صابن استعمال کریں جن میں گلیسرین زیادہ ہو تاکہ جلد کو چکنائی مل سکے ۔صابن کو جھاگ بناکر زیادہ چہرے پر نہیں ملنا چاہئے اس سے نقصان ہوتا ہے۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ صابن منہ پر لگا کر چہرے کو پانی سے اچھی طرح دھو لیا جائے ۔پانی کے چھینٹے چہرے پر مارنے سے جلد کے نیچے خون کی روانی تیز ہوتی ہے۔ منہ دھونے سے نکھار آتا ہے۔ چہرے کو تولیے سے رگڑنا نہیں چاہئے جن خواتین کی جلد حساس ہو ان کو ہلکے سے منہ تولیے سے پونچھ کر چھوڑ دینا چاہیئے۔صاف پانی سے چار پانچ دفعہ منہ دھولیا جائے تو کافی ہے۔ اس طرح جلد کی قدرتی چکنائی ضائع نہیں ہوتی ۔



جو لوگ پانچ وقت وضو کرتےہیں ان کی جلد صاف رہتی ہے۔اپنی غذا میں شہد ،انڈے ،سبزی وپھل شامل کیجئےصرف گوشت کھانے سے صحت نہیں بنتی۔تازہ سبزی اور پھل سے معدہ ٹھیک رہتا ہے اور قبض نہیں ہوتی۔آنتیں صاف رہیں تو خون بھی گندگی سے پاک رہتا ہے اور جسم کی جلد چمکتی رہتی ہے ۔


اسی طرح دھوپ سے بچنا چاہئے چہرہ ڈھانپ لیں تاکہ چہرے کی جلد خراب نہ ہو، دھوپ ہو تو چھتری کا سہارا لیں،بغیر چھنے آٹے کی روٹی کو غذا میں شامل کرلیں ۔صبح سویرے تازہ ہوا میں گھومیں اور ورزش کریں۔نیند پورا کریں کم نیند سے بھی چہرہ بدنما ہوتا ہے ۔جلد کو غذایئت حیاتین الف،ب5،ب6،حیاتین ج سے ملتی ہے۔گھی اور بڑے گوشت کا استعمال کم کریں۔ سورج مکھی کا تیل کھانے میں استعمال کریں۔مچھلی بھی جلد کے لیے اچھی چیز ہے،جو لوگ سردی میں مچھلی کھاتےہیں،ان کی جلد چمکدار ہوتی ہے۔


جلد میں کسی قدرنمی،چکنائی ہوتی ہے۔یہ جلد کی توانائی کے لیے ضروری ہے۔ہمارے جسم کے ہر عضو ،عضلات کو توانائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔اگر ہم انہیں متوازن غذا بہم پہنچاتے رہیں تو ہمارا نظام بدن ٹھیک اصول کے مطابق چلتا رہے گا۔اگر اس میں کمی یا زیادتی ہو یا آب وہوا ناموافق اثر انداز ہو تو اس میں کئی برائیاں عود آتی ہیں،مثلاًنمی جو ہماری جلد کے لئے ضروری اور موثر ہے اگر وہ خرچ ہوجائے اور اس کی جگہ دوسری نمی پیدا نہ ہو تو نتیجہ خشک جلد کی صورت میں نمودار ہوتا ہے۔


اکثر چہروں پر موسم یا جلد کی کسی بیماری سے داغ دھبے پڑ جاتے ہیں جن کی وجہ سے چہرے کے نقش اپنی جاذبیت کھودیتے ہیں۔


لیموں کا رس ہلکا بلیچ ہے۔رنگت کو صاف کرنے،داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے یہ موثر دوا ہے۔اسے لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ لیموں کا رس چہرے پر لگا کر اسے خشک ہونے دیجئے۔جب خشک ہوجائے تو منہ ہرگز مت دھوئیں بلکہ اسے اسی طرح رہنے دیجئے،چند روز کے استعمال سے داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔


کدوکش کی ہوئی مولی کے چار کھانے کے چمچے لے کر اس میں چند قطرے سر کے کے ملا کر لئی سی بنا لیجئے اور اسے داغ دھبوں پر لگائیں ۔


مکھن اور دورھ بھی ایک ہلکا بلیچ ہے،اسے داغ دھبوں پر لگائیے لیکن خشک ہونے سے قبل مت دھوئیے ،اور یہ نسخہ روز استعمال کریں ۔آپ کی جلد اور ان کے امراض کے لیے بہتر ہے۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160