آج رمضان کا آخری جمعہ

Posted on at


رمضان کا انتظار تو ہر انسان کرتا ہے اور اسے اس ماہ کی قدر بھی بہت ہی زیادہ ہوتی ہے رمضان میں ہر الله کی نعمت ہر امیر غریب کے گھر میں ضرور موجود ہوتی ہے اور ہر آدمی خوب مزے سے کھانا کھاتا ہے صبح  سحری کرتا ہے اور جب اذان ہوتی ہے صبح تو روزہ بند کر دیتے ہیں اور مغرب کی اذان ہوتی ہے تو ہر کوئی کھانوں پر نظر رکھے ہووے ہوتا ہے 



رمضان میں کھانا اتنا نہیں کھایا جاتا لیکن انسان ہے کہ بس سوچتا ہی رہتا ہے کہ یہ کھاؤنگا وہ کھاؤنگا لیکن جب ازاں ہوتی ہے اور روزہ کھولا جاتا ہے تو اس وقت مشروبات اور زیادہ سے زیادہ پکوڑا یا چاول اگر ہوں تو ووہی کھائے جاتے ہیں باقی سب تو دیکھنے کی ہی چیزیں ہوتی ہیں 



رمضان کا روزہ اللہ فرماتا ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دونگا سال میں انسان ہر چیز جو کچھ بھی ہوتا ہے جو چیز اسے پسند آتی ہے کھاتا ہے جب پیاس لگتی ہے تو پانی پیتا ہے اور سارا سال ہے اپنی مرضی سے جیتا رہتا ہے لیکن جب یہ ایک  ماہ جو کہ تمام مہینوں کا سردار بھی اس ماہ میں انسان اتنا بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ الله کو راضی کرے اور روزہ ہی رکھ لے اس سے کیا ہوگا الله خوش ہوگا اور آپ پر ہم سب پر رحم کرے گا 



اللہ اتنا غفور و رحیم ہے کہ اگر کوئی شخص بہت ہی زیادہ گناہ گار ہے اور اس کی عمر سو سال ہو چکی ہے تو اگر وہ سچے دل سے الله سے معافی مانگتا ہے تو اللہ پاک اسے بھی معاف کر دیتے ہیں اور اسے ایسا پاک کرتے ہیں جیسا کہ ایک بچا اپنی ماں کے پیٹ سے ابھی پیدا ہوا ہو اتنی بڑی ذات ہے اللہ پاک کی اور اس جیسا کوئی نہیں اس کا کوئی بھی شریک ہو ہی نہیں سکتا اور جو لوگ ایسا کرتے ہیں جیسا کہ آپ سب بھی دیکھتے ہی رہتے ہیں کئی لوگ ایسے ہیں جو کہ بہت ہی زیادہ شرک کرتے ہیں ایسے لوگوں  کے لئے کوئی بھی معافی نہیں ہے ہاں اگر اللہ چاہے تو اپنے بندوں کو اپنے فضل سے معاف کر سکتا ہے 



آج رمضان کا آخری جمعہ تھا اور آج میرے ضمیر نے مجھے بہت جھنجوڑا کہ میں اس بار ٹھیک طرح سے الله کی عبادت نہیں کر سکی تب میں یہی سوچ رہی تھی کہ میرا یہ حال ہے تو جو لوگ روزے کھاتے ہیں ان بیچاروں کا کیا حال ہوتا ہوگا جب یہ مہمان ہم سے جا رہا ہوتا ہے آج ٢٦ روزہ ہے ٤ دن رہ چکے ہیں مہربانی کریں سب جو جو بھی روزہ کھاتے رہے ہیں آج سے ہی توبہ کریں رو رو کر الله سے معافی مانگے اور کل سے روزہ رکھنا شروع کریں اور پھر دیکھیں اللہ آپ کو کتنی خوشی اور کتنا سکون دیگا ورنہ پشتاوے کے علاوہ کچھ نہیں بچیگا اور کیا معلوم اگلا رمضان اللہ ہمہیں نصیب کرے یا نہ کرے آج سے ہی توبہ کریں اور الله سے معافی مانگے بیشک الله  معاف کرنے والا غفور و رحیم ہے 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160