زیتون

Posted on at



زیتون کا درخت تین میٹر تک اونچا ہوتا ہے۔ زیتون کے پتے چمکدار ہوتے ہیں اور اس میں بیر کی شکل کا پھل لگتا ہیں۔ جس کا رنگ کالا، سرخ اور سیاہی مائل ہوتا ہیں۔ زیتون کا ذائقہ کسیلا ہوتا ہے۔ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ زیتوں کا تیل کھانے، پکانے، اشیاء کو محفوظ کرنے، جسم پر لگانے اور علاج میں استعمال ہوتا ہیں۔ زیتون کا پھل غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے۔ اس لیے اس کا زیادہ استعمال تیل کی صورت میں ہوتا ہیں۔ بہت کم لوگ زیتون کو پھل کی صورت میں کھاتے ہیں۔ بعض لوگ اسکا اچار کھانا پعند کرتے ہیں۔ زیتون کا اچار بھوک بڑھاتا ہے۔ زیادہ کھانے سے قبض ختم ہوتی ہے۔


زیتون کے درخت درخت کو برکت والا درخت کہا گیا ہے۔ کیونکہ اس پھل کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ زیتون میں ستر بیماریوں کا علاج ہیں۔ ان ستر بیماریوں میں سی کچھھ بیماریاں یہ ہیں،بواسیر، باسور، جلدی امراض، پلورسی اور کوڑھ ۔ اس لیے ہمیں زیتون سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ زیتون چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے۔ پیٹ سے کیڑے نکالتا ہیں۔زیتون کا تیل بالوں کو چمکاتا ہیں۔ بڑھاپے کی تکالیف اور بیماریوں کو کم کرتا ہیں۔ زیتون کے تیل میں نمک ملا کر دانتوں پر لگانے سے دانت چمکدار اور مسوڑھے مظبوط ہوتے ہیں۔


زیتون کا تیل یا پتوں کا پانی سرخ پھنسیوں، پتی اور خرش میں لگانے سے فائدہ ہوتا ہیں۔ وہ پھوڑے جن سے بدبو آتی ہو یا پرانی سوزش کی وجہ سی ٹھیک نہیں ہو ریے ہوتے وہ زیتون کے تیل سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ کسی بھی چکنائی اور تیل کے پینے سے پیٹ خراب ہو جاتا ہے زیتون کا تیل پینے سے ہیٹ خراب نہیں ہوتا ہے۔کیونکہ زیتون کا تیل پیٹ کے امراض کو ٹھیک کرتا ہیں۔ زیتون کا سبز اور سنہری رنگ والا تیل ہی فائدہ مند ہوتا ہیں۔ سیائی مایل رنگ کا تیل بےکار ہوتا ہے۔


زیتون کے پھل اور پتوں کا رس نچوڑ کر اتنا پکائیں کہ وہ شہد کی طرح ہو جائے اور پھر اس رس کو کیڑے لگے دانت پر لگائیں اس سے وہ کیڑہ نکل آتا ہے۔ اس ہی رس سے کلیاں کی جائے تو منہ کے اندر کےزخم اور سفید داغ ٹھیک ہو جاتے ہیں۔



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160