گدا گری ایک لعنت

Posted on at


اگر غور کیا جاۓ تو برائی کے لحاظ سے دنیا میں بہت سے برے پیشے ہیں مگر گداگری ان پیشوں میں سب سے برا پیشہ ہے. بلکہ بہت بڑی لعنت بھی ہے. دین اسلام میں صدقہ خیرات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا. سوال کرنے والے کا سوال پورا کرنے کی بھی تلقین کی گی ہے اور انکی پہچان بھی بتایی گی ہے کہ وہ لوگوں سے لپٹ کر سوال نہیں کرتے پھر بھی اوپر والے ہاتھ کو نیچے والے ہاتھ سے بہتر قرار دیا گیا ہے.



اسلام نے کبھی بھی مانگنے والے کی حوصلہ افزائی نہیں کی ہے بلکہ مذمت کی ہے. اسلام میں ہمیشہ محنت کا درس دیا گیا ہے اور فرمایا گیا ہے کہ "محنت کرنے والا الله کا دوست ہے." دوسری طرف مخلوق سے کہا گیا ہے کہ سوال مت کرو.اسلامی معاشرے میں گداگری کو ایک لعنت قرار دیا گیا ہے اور اس سے معاشرے میں برے اثرات پڑتے ہیں.



گداگری کے حوالے سے جب معاشرے میں لوگوں کے رویے کا مشاہدہ کیا جاتا ہے جو وہ خیرات مانگنے والوں سے ہ اسے اختیار کرتے ہیں تو اسے دیکھ کر انسان کا سر شرم سے جھک جاتا ہے جن الفاظ کا استمال وہ خیرات لینے والے سے کرتے ہیں اس سے انسان کی تذلیل ہوتی ہے. انسانی مرتبہ انسانیت سے گر جاتا ہے ویسے بھی جب انسان انسان کی آگے ہاتھ پھیلاتا ہے اس سے سوال کرتا ہے تو شرف انسانیت ختم ہو جاتا ہے انسان اپنے میعار سے گر جاتا ہے. سوال کرنے والوں کے



وہ کلمات جو وہ خیرات لینے والوں سے کرتے ہیں وہ کس طرح سے بھی انسانیت کو زیب نہیں دیتے غرض یہ کہ گداگری انسانیت کی تذلیل ہے اور جسکام سے انسانیت کی تذلیل ہوتی ہے وہ قابل مذمّت ہے.



About the author

160