اپنے کام پر فخر کیجئے

Posted on at


آپ کا کام، پیشہ یا ملازمت کسی بھی قسم کی ہو اور آپ کی فرائض کی نوعیت خواہ کچھ بھی ہو۔۔۔۔۔۔ جب تک آپ اس پر فخر نہیں کریں گی، آپ کے دل میں اس کے لیے محبت پیدا نہیں ہو گی اور انسان اسی میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے جسے وہ دل سے پسند کرتا ہے۔ آپ خود اپنے کام سے تبھی مطمئن ہوتے ہیں جب آپ اسے پسند کرتے ہیں اور جب آپ کام کو پسند اور خوشی سے انجام دیں گے تو یقیناً اس کے نتائج بھی عمدہ ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔ اور جب نتائج عمدہ ہوں گے تو یقیناً آپ کے کام کو سراہا بھی جائے گا۔


 


اس میں شک نہیں کے آج کی تیز رفتار اور افراتفری والے دور میں اچھی بھلی بڑی اور منظم کمپنیوں میں بھی کام کا انداز کچھ ایسا بن گیا ہے کہ اکثر ملازمین بھاگ دوڑ کے عالم میں ہی اپنے فرائض انجام دیتے نظر آتے ہیں۔ زیادہ تر ملازمین پر کام کا بوجھ بہت زیادہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں زیادہ تر ملازمین تھکن اور چرچراہٹ کا شکار نظر آتے ہیں۔ وہ بیزاری سے اور گویا بادل ناخواستہ اپنےفرائض انجام دے رہے ہوتے ہیں۔ اگر ان سے ان کے کام، دفتری زندگی یا پیشہ ورانہ مصروفیات کے بارے میں پوچھا جائے تو وہ بڑی بیزاری سے جواب دیتے ہیں۔ بس بھائی کیا بتاؤں زندگی گزر ہی رہی ہے کسی نہ کسی طرح۔


 


منطقی انداز میں بھی سوچئے، تب بھی آپ کو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ آپ جو کچھ بھی کر رہے ہیں، وہ ہر حال میں کرنا تو ہے ہی۔۔۔۔۔۔ چاہے آپ اسے ہنسی خوشی کریں یا رو رو کر۔۔۔۔۔۔ تو پھر یہ بہتر نہیں کہ آپ اس کام کو ان فرائض کو اور ان ذمہ داریوں کو خوشی خوشی انجام دیں؟ آپ ایسا کر کے دیکھئے۔۔۔۔۔۔ کچھ عرصے بعد آپ محسوس کریں گی کہ آپ نہ صرف خود خوش ہیں بلکہ آپ کے افسران یا آپ کے مالکان بھی آپ کی کارکردگی سے خوش ہیں۔۔۔۔۔۔ لیکن کسی بھی کام کو خوشی خوشی انجام دینے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس پر فخر کریں، اسے اچھا سمجھیں۔


 


آپ نہ صرف خود اپنی سوچ کو اس رخ پر ڈالنے کی کوشش کریں بلکہ یہی جذبہ، یہی انداز فکر اپنے ساتھیوں اور ماتحتوں میں بھی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ اس ضمن میں کچھ فرائض مالکان پر بھی عائد ہوتے ہیں کہ وہ کمپنی کے حالات کار اور دفتر کے ماحول کو اس قابل بنانے کی کوشش کریں کہ کارکنان واقعی اپنے کام پر فخر کر سکیں یا اپنے آپ کو فخر کرنے پر ذرا آسانی سے آمادہ کر سکیں۔ مالکان کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اگر دفتر میں حالات کار بہتر ہوں گے اور ملازمین اپنے آپ کو خوش اور مطمئن محسوس کریں گے تو دفتر کی فضا ہی کچھ اور ہو گی۔ اس فضا میں خوشی اور اطمانیت کی نادیدہ لہریں دوڑتی محسوس ہوں گی اور ماحول زندگی سے بھرپور محسوس ہو گا۔ جہاں لوگ بیزاری، بددلی اور عدم دلچسپی سے کام کر رہے ہوں، وہاں کی فضا میں مایوسی کی نادیدہ لہریں محسوس کی جا سکتی ہے۔



مصنفہزاریہ وھاب


 :ٹویٹر پر مجھے فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں 


  زاریہ وھاب


:اور میرے بلاگ شیئر کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں


http://www.filmannex.com/Zaria-Wahab/blog_post



About the author

Zaria-Wahab

My name is Zaria Wahab and i am a student of Fsc. I want to prove myself so for that i have to joined Film-Annex. Film-Annex is a very good plate-form for us. because it is such a good approach for every bloggers.

Subscribe 0
160