پاکستان کو کیسے مضبوط بنایا جاۓ

Posted on at


ایک قوم کی اصلی مضبوطی یہ ہے کہ اسے معاشی، سیاسی اور نظریاتی طور پر مضبوط ہونا چاہیئے۔ پاکستان کا جغرافیائی ماحول کافی اچھا ہے۔ یہ اشیا میں دل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسکی زمین بہت زرخیز ہے۔ اس میں معدنیات کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ پاکستان ایک خوش قسمت ملک ہے۔ اور اسے جغرافیائی اہمیت حاصل ہے۔ اب یہ ہم تک ہے کہ ہم اسے مزید مضبوط اور مستحکم بناۓ۔ قائداعظم نے ہمیں اتحاد کا درس دیا۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ ہماری معیشت مستحکم رہے۔

جدید دور میں کسی بھی ملک کی معیشت صنعت اور تجارت پر انحصار کرتی ہے۔ ہمیں ہر وقت کوشش میں رہنا چاہیئے کہ ہم اپنے ملک کو صنعتی طور پر مضبوط کریں۔ ہماری قوم ایک مضبوط قوم ہے۔ لیکن جب تک ہماری صنعت مضبوط نہ ہو گی ہمار ملک مضبوط نہیں ہو سکتا۔ہماری جغرافیائی حدود یہ تقاضا کرتی ہے کہ وہ بھی مضبوط ہوں۔ ہمارا ہمسایہ ملک پچھلے ۵۰ سال سے ہمارے ساتھ تگ ودوڑ میں لگا ہوا ہے۔ اس لیئے ہمیں اپنی حدود مضبوط کرنا ہوگی۔ اس کے لیئے ہمارے درمیان اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ اگر ہم آپس میں مضبوط رہیں گے تو دشمن ممالک ہمیشہ ہم سے خوفزدہ رہیں گے۔

ہمیں نظریاتی طور پر بھی مضبوط ہونا چاہیئے۔ پاکستان کا حاصل کرنا ایک معجزہ ہے۔ اور ہم نے پاکستان حاصل کرتے وقت اللہ سے یہ وعدہ کیا تھا کہ ہم اس زمین کے ٹکڑے پر اسلامی طرز زندگی گزاریں گے۔ لیکن بد قسمتی سے ہم اپنا وعدہ نہ نبھا سکے۔ اور ہم نے کبھی اسلام کو اپنی زندگیوں میں لانے کی کوشش نہیں کی۔ یہ ہمارا ایک برا پہلو ہے اور ہمیں اس پر شرمندہ ہونا چاہیئے۔ اب اگر ہم مضبوط ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہیئے کہ اپنی معیشت اپنے کاروبار اور اپنے روزمرہ کی زندگی میں اسلامی اصولوں کی پیروی کریں اور اللہ تعالیٰ سے کیئے گئے وعدے کو پورا کریں۔

اگر ہم پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ہمیں معیشی، صنعتی اور معاشرتی طور پر مستحکم ہونا پڑے گا۔ ہر پاکستانی کا یہ نصب العین ہونا چاہیئے پاکستان کو ہر چیز پر فوقیت دینی چاہیئے۔ ہر ایک کو نیک نیتی سے کام کرنا چاہیئے۔ اگر ہم ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر عمل کریں گے تو پاکستان ایک مضبوط ترین ملک بن جاۓ گا۔ اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو جاۓ گا۔ 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160