۔۔۔۔۔۔۔۔۔اِختتامِ رمضان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Posted on at


رمضان المبارک برکتوں اور فضیلتوں کا ایک ایسا مہینہ کہ جس کا انتظار تقریباً ہر مسلمان پورا سال کرتا ہے۔ اِس مہینے کی فضیلت کا کسی مہینے کے ساتھ بھی جوڑ نہیں ہے۔ ہم سارا سال اِس ماہ کا بے صبری کے ساتھ انتظار کرتے ہیں۔ یہ مہینہ آتے ہی اپنے ساتھ ڈھیروں خوشیاں کے کر آتا ہے اور سب کے چہروں پر ایک اُمید پیدا کرتا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ خود کو گناہوں سے دور کر کے اپنے رب کی طرف متوجّہ کریں۔ زندگی میں انسان اِس بات سے بہت حد تک بے خبر رہتا ہے کہ اُس کے رب کی خوشی اور رضا کس چیز میں ہے؟؟؟؟ ہم انسان اپنے دنیا کے کاموں میں اِس حد تک مصروف ہو کر رہ جاتے ہیں کہ یہ بات تو سِرے سے ہی بھول جاتے ہیں کہ خدا نے ہمیں کسی خاص مقصد کے تحت دنیا میں بھیجا ہے۔ اِسی وجہ سے ماہِ رمضان ایک ایسا مہینہ ہے کہ جس میں انسان کسی نہ کسی وجہ سے اپنے رب کے ساتھ منسلک ہوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ کوشش کرتا ہے کہ اپنے رب کو وہ خوش کر سکے۔ لیکن اب آج کی نسل اِس ماہ کی فضیلت کو فراموش کرتی جا رہی ہے۔ وہ یہ بھول رہی ہے کہ ہم اپنے رب کی دی ہوئی نعمتوں کا نہ تو ٹھیک سے شکر ادا کر رہے ہیں اور نہ ہی اُس کی خوشی کے لئے کچھ اچھّا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  

 

چونکہ اب یہ مہینہ اپنے آخرے سفر میں داخل ہو چکا ہے اور بہت جلد اختتام پذیر ہونے والا ہے۔ ہم نے اِس ماہ میں کیا کِیا۔۔۔۔۔؟؟؟ کیا نہیں۔۔۔۔؟؟؟ اِس بارے میں ہمیں ضرور سوچنا چاہئے۔ زندگی بہت مختصر ہوتی ہے۔ کہتے ہیں کہ دنیا میں کسی کے بھی ارمان پورے نہیں ہوتے۔ ہر کوئی اپنے ادھورے ارمانوں کے ساتھ یہ دنیا چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔ ہم اپنے آس پاس بہت سے حالات اور واقعات ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ وہ لوگ جن کو دیکھ کر ہم یہ سوچنے لگتے ہیں کہ زندگی تو اِن لوگوں کی ہے جو اِس عیش کے ساتھ گزار رہے ہیں۔ لیکن اُس عیش میں وہ کس اذیت میں ہوتے ہیں؟؟؟ یہ وہی اور اُن کا رب خوب جانتا ہے۔ اِن تمام حالات کی توبہ استغفار کے لئے رمضان المبارک واحد ایسا مہینہ ہے کہ جس میں آپ اپنے رب کی بارگاہ سے جو بھی لے کر جانا چاہو لے جا سکتے ہو۔ کیونکہ اِس ماہ میں ہمارا پروردِگار اپنی بارگاہ کو اپنے بندوں کے لئے کھول دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ’’لے جاؤ میرے دربار سے اِس ماہ کی برکتیں کیونکہ میں نے یہ ماہ خاص کر اپنے بندوں کے لئے مختص کیا ہے تاکہ وہ اپنے گناہوں کی سچّے دل کے ساتھ توبہ کر لیں اور میری بارگاہ میں حاضر ہو کر یہ عہد کر لیں کہ وہ آئندہ خود کو غلط کاموں سے دور رکھیں گے‘‘۔    

 

ماہِ رمضان میں جتنا ہو سکے ہمیں چاہئے کہ اپنے رب کی رضا کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دے۔ باقی سال بھی یہ فرض ہر مسلمان پر ہے کہ وہ اپنے رب کی دی ہوئی ہر نعمت کا دل سے شکر ادا کرے اور عبادتوں کے ذریعے خود کو اپنے رب کے نزدیک رکھے۔ اِس ماہ کے اختتام پر اپنے  تمام مسلمان بہن، بھائیوں کے لئے یہی دعا کرتی ہوں کے خدا سب کی مشکل آسان فرمائے، جتنے بھی مریض ہے اُن کو شفاء عطا فرمائے، ہمارے ملک میں جتنے بھی فساد ہو رہے ہیں اُن سب کا سِرے سے خاتمہ کر دے تاکہ ملک میں جتنی بھی بدعنوانیاں پیدا ہوئی ہیں وہ ختم ہو جائیں۔ ہم مسلمان آپس میں مل کر ایک ہو جائیں، ہم میں اِتحاد پیدا ہو، ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہو اور ہمارے ملک کو ترقیّ کی راہوں پر گامزن کر دے۔ اِس رمضان کی فضیلتوں کا یہی وقت ہے کہ اپنی تمام تر مشکلات کی اپنے رب کی بارگاہ میں آسانی کی طلب کریں اور اپنے جیسے دوسرے لوگ جن کا ذریعہ وسیلہ اور اپنے نہیں ہے اُن کی مدد کریں اور اُن کے دکھ درد میں اُن کا ساتھ دے۔ اور آخر میں یہی کہ خدا ہمیں اِس ماہ کی برکت سے بہتر ھدایت نصیب کرے۔۔۔۔۔۔۔(آمین)۔۔۔۔۔۔۔۔۔   

====================================================================

........................................................................................................................................
If you people want to read and share my any previous blog open the link below: 
http://www.filmannex.com/Aafia-Hira/blog_post 
Subscribe my Page Aafia Hira 

You Can Follow me on Twitter: Aafia Hira

Written By: Aafia Hira          

Thanks For Your Support Friends.
........................................................................................................................................

====================================================================



About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160