عظیم ترین ازواج

Posted on at


عظیم ترین ازواج
(حصہ دوم)

اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

 

 

 پیدائش

 

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہہ کے گھر آنکھ کھولی۔آپ کی والدہ کا نام

زینب اُم رومان تھا۔آپ کی پیدائش بعثت کے چار سال بعد شوال کے مہینے میں ہوئیں۔

 

 

 


زمانہ بچپن


حضرت عائشہؒ بچپن سے ہی ذہین و متین تھیں اور کرو پیش کی لڑکیوں سے ممتاز حیثیت رکھتی تھیں۔پرکشش شخصیت کے باعث ان کے پاس سہیلیوں کا ہجوم رہتا۔مرغوب ترین مشاغل میں جھولا جھولنا شامل تھا۔


حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح

حضرت جبرائیلؑ نے حضورؐ کے حضرت عائشہؒ سے نکاح کے لیۓ کہا۔ اور آپؒ کا نکاح حضور اکرمؐ سے 11 نبوت میں ہوا۔آپ کا نکاح حضرت ابو بکر صدیقؒ نے پڑھایا۔

حضور اکرمؐ کو حضرت عائشہ سے بہت محبت تھی اور حضرت عائشہؒ بھی آپؐ پر جان نچھاور کرتی تھیں۔شوہر ہونے کی حیثیت سے تو عزت کرتی ہی تھیں، رسالت کے آداب کا بھی لحاظ رکھتی تھیں۔ حضور اکرمؐ ان کو اپنی بہترین بیوی شمار کرتے تھے اور آپؐ نے اُن کو "صدیقہ" کےلقب سے نوازا۔

 

 


جس حجرہ میں دنیا و آخرت کی کی زوجہ حضرت عائشہ مقیم تھیں، صرف ایک کمرے پر محیط تھا۔دیواریں خام اینٹوں اور کھجور کی شاخوں سے بنائی گئی تھی۔ چھت بھی کھجور کی شاخوں اور پتوں سے بنائی گئی تھی اور بارش سے محفوظ رکھنے کے لیئے چھت پر کمبل ڈال دیئے گئے تھے۔

گھر کا کل اثاثہ ایک چارپائی، ایک چٹائی، ایک بستر، ایک تکیہ جس میں چھال بھری تھی، آٹا اور کھجور رکھنے کے لیئے دو برتن، پانی کا ایک برتن اور پانی پینے کا ایک پیالہ سے ذیادہ نہ تھا۔

 

 

 

 

 

 


فضیلت

 

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ فضیلت حاصل ہے کہ ان سے دو ہزار دو سو دس احادیث روایت کی گئی ہیں۔ بعض محدیثین کا قول ہے کہ اگر حضرت عائشہؒ نہ ہوتیں تو نصف علم حدیث ضائع ہو جاتا۔

 


حضرت عائشہؒ کہا کرتیں کہ مجھے چند خصوصیات حاصل ہیں جو ازواج مطہرات میں اور کسی کو حاصل نہ تھیں اور میں ان خصوصیات پر فخر کرتی ہوں۔
وہ خصوصیات یہ ہیں۔

 

رسول اکرم نے سوائے میرے کسی کنواری عورت سے نکاح نہیں کیا۔

۔ میرے برات آسمان سے نازل ہوئی۔
۔صرف میں ہی حضورؐ کی وہ بی بی ہوں جس کے ماں باپ دونوں مہاجر ہیں۔
۔ میرے ہی حجرے مبارک میں جب آپؐ کا سر مبارک میری آغوش میں تھا کہ آپؐ نے انتقال فرمایا۔
۔ آپؐ میرے ہی حجرے میں مدفون ہوئے۔

 

 

 

 

 

 

 



About the author

bright-aqua-5764

Hey! Its me BRIGHT AQUA from PAKISTAN.

Its nice experience being the part of film Annex.

Subscribe 0
160