دستک الفلاح

Posted on at


پردہ کا مطلب ہوتا ہے اپنے آپ کو چھپانا یعنی عورت کسی بڑی چادر، برقعہ یا عباء سے اپنے آپ کو اس طرح چھپائے کہ نہ تو اعضاء کی بناوٹ ظاہر ہو اور نہ حسن وجمال ۔ اسکی زیب وزینت اور بناؤ سنگھار غیر محرم کی نظروں سے چھپا رہے ۔ لوگ اس پر سرسری نظر ڈال کر دوسری نظر نہ ڈالیں ۔ پردےمیں ہروہ چیزآجاتی ہے جو مردکے لیے عورت کی طرف رغبت ومیلان کاباعث ہو،خواہ پیدائشی ہو یامصنوعی۔
آج کل برقعے یا عبا کا استعمال کافی بڑھ گیا ہے لیکن ایمان داری سے بتائیں کہ کیا آج کل استعمال ہونے والے برقعے یا عبائے پردہ کی بنیادی ضرورت کو پورا کررہے ہیں ۔ نت نئے ڈیزانوں والے تنگ اور چست برقعے بجائے پردے کے، غیروں کو اپنی طرف راغب کرنے کا باعث بن رہے ہیں ۔ سیاہ برقعے پر خوبصورت ڈیزائن کے نقش ونگار اور کشیدہ کاری ، رنگ برنگے اسکارف لیے ہوئے عورت دور سے ہی نگاہوں کا مرکز بن جاتی ہے ۔ اس پر برقعہ کا اس قدر چست ہونا کہ جسم کے اعضاء ظاہر ہواوربھی فتنے کا باعث بن رہا ہے
خدارا دین کو مذاق مت بنائیں حکم کی روح کو سمجھیں اور دین کو اپنی خواہشات کے تابع نہ کریں ۔اللہ کو اپنی مخلوق بہت پیار ی ہے اور پردے کاحکم اللہ نے عورت کی بہتری کے لیے ہی دیا ہے۔ جو عورت بھی پردے کو اللہ کا حکم سمجھ کر اور اسکی روح کو سمجھ کر کرے گی اور اپنی خواہش کو پسِ پشت ڈال دے گی وہ ان شاءاللہ بہت سی پریشانیوں سے بچی رہے گی ۔ اللہ ہم سب کو عقل سلیم عطا فرمائے ۔ آمین

..... شہزادی



About the author

zia-rahman

1CTASK9uac6iKbumysxMxU3Jgj2urkWhP4

Subscribe 0
160