انٹرنیٹ کے نقصان حصہ اول

Posted on at


انٹرنیٹ کے نقصان حصہ اول


 



 


انٹرنیٹ کے جہاں اتنے فائدے ہیں کہ لوگ میلوں دور بیٹھ کر اپنے پیاروں سے ملاقات کرتے ہیں ملکی حالات کے بارے میں جان سکتے ہیں آج کل ملک میں کیا کیا ہو رہا ہے ہر شہر کی خبر آپ کو منٹوں میں مل جاتی ہے فیشن کی دنیا کے متعلق آپ کو ہر خبر مل جاتی ہے کہ کوں سا رنگ آج کل ڈالا جا رہا ہے اور کون سا نہیں وغیرہ وغیرہ اس کے علاوہ بھی بہت سارے فوائد اس کے بارے میں آپ کو ملیں گے لیکن جہاں اس کے بہت سارے فائدے ہیں وہاں اس کے بہت سارے نقصان بھی ہیں جن کو ہمیں دھیان میں رکھنا چائیے لیکن نہیں رکھتے۔


 



 


ان میں ایک نقصان انٹرنیٹ پر لوگوں سے دوستی کرنا ہے میں نے آج تک اس متعلق جتنے بھی واقعات سنے ہیں کبھی کسی کا فائدہ نہیں دیکھا مجھے پچھلے دنوں اپنی خالہ کا فون آیا کہ بہت دھیان سے نیٹ استعمال کیا کرو آج کل لوگ انٹر نیٹ سے دوستی کرتے ہیں  اور پھر اغوا کر کے اغوا برائے تاوان مانگتے ہیں اس طرح کا واقعی آپ کو سناتے ہیں کہ جب کبھی بھی انٹرنیٹ پر دوستی کرو تو اس کو ہمیشہ اس کو مدنظر رکھو کہ دنیا میں آج کل کیا کیا ہو رہا ہے۔


 



 


اس طرح ایک لڑکی کی نیٹ پر کسی سے دوستی ہوئی اس نے اس کو کہا کہ میں آپ کو فیشن کی دنیا میں متعارف کرواں گا تو اس لڑکی نے بتایا بھی کہ میری ایک بیٹی ہے جو ابھی چھہ ماہ کہ ہے میں اسے چھوڑ کر نہیں آ سکتی تو اس نے کہا کہ اس کو بھی ساتھ لے آنا ہمیں کوئی مسلہ نہیں ہو گا کچھ دن تو سارا کام سہی رہا لیکن کچھ دن بعد اس کی بیٹی اس نے جہاں سلائی تھی وہ وہاں موجود نہیں تھی اس کے شور ڈالنے پر پولیس حرکت میں آئی اور کوئی آٹھ دس دن بعد اس کی بیٹی اس کو ملی اور وہ گینگ بھی پکڑا گیا تو پتہ چلا کہ یہ لوگ اس طرح ہی لوگوں ساتھ دوستی کرتے تھے اور پھر اغوا کر کے اغوا برائے تاوان مانگتے تھے۔


 



About the author

160